انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے مولانا عبدالروف مکی اور مولانا زاہد محمود قاسمی کی تفصیلی ملاقات
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، جماعتی وتنظیمی معاملات، غزہ فلسطین سمیت عالمی حالات اور دیگر امور پر بات چیت
آزاد خود مختارفلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ کا مستقل حل ہے۔مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ
غزہ فلسطین کے مسئلہ پرقطر، سعودی عرب، پاکستان اورترکیہ کا مثبت کردار اور کوششیں لائق تحسین ھیں۔امیر مرکزیہ
___________________________________
لاہور ( ) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہاش گاہ مکہ مکرمہ میں مرکزی ورلڈ نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی اور انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد محمود قاسمی نے تفصیلی ملاقات کی جس میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، جماعتی امور،ملک کی دینی و مذہبی صورتحال، غزہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال،عالمی حالات، ملک بھر میں منعقد ہونے والی کامیاب ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت ہوئی اس موقعہ پر مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر، گلت اور پاراچنار سمیت ملک بھر میں منعقد ہونے والیں ختم نبوت کانفرنسوں، سیمنار اور دیگر ختم نبوت پروگراموں کے کامیاب انعقاد سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت اجاگر ہوئی، فتنہ قادیانیت مزیدبے نقاب اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں مدد ملی اور اس سے دور رس نتائج حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ غزہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پراسرائیلی مظالم پرشدید مضطرب اور فلسطین کی آزادی کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطین میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور آزاد خود مختارفلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ کا مستقل حل ہے ان حالات میں قطر، سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ اور دیگر اسلامی ممالک کے کردار اور کوششیں لائق تحسین اور امت مسلمہ کے دلوں کی ترجمانی ہے۔