سندھیلیانوالی(نامہ نگار)
سندھیلیانوالی کے نواحی گاؤں 764 گ ب میں بھائی نے سگی بہن کو فائر مار کر زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار تھانہ اروتی میں مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی کا نواحی گاؤں چک نمبر 764 گ ب میں مجاہد سپرا نامی لڑکے نے، پنچائیت کے ذریعے چند دن پہلے اسد الرحمن نامی لڑکے سے گھر واپس آنے والی سعیدیہ بی بی کو اس کے سگے بھائی مجاہد نے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا، مضروبہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے آر ایچ سی اروتی منتقل کیا گیا، جہاں پر مخدوش صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا ہے
گھر والوں کی طرف سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اروتی میں دفعہ 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے
سٹارنیوز۔۔بھائی کی بہن پرفائرنگ۔۔۔۔تفصیلات سٹارنیوزپر
427













