جھنگ(نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122جھنگ کی ٹیم نے فیصل آباد میں ہونے والے چاروں اضلاح کے مابین نواں انٹرڈویژن ریسکیو چیلنج جیت لیا،ٓانٹر ڈویژن ریسکیو مقابلوں میں ریسکیو1122جھنگ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔تفصیلات کے مطابق جھنگ ریسکیو1122کی ٹیم نے فیصل آباد میں ہونے والے ڈویژن کے چاروں اضلاح کے مابین ریسکیو چیلنج شاندار کارکردگی سے جیت لیا اس مقابلے میں مختلف ایونٹ بلندی سے متاثرین کو نیچے اتارنا، گہرے کنواں سے متاثرین کو باہر نکالا، تیراکی، اور فائر فٹ چیلنج شامل ہیں جھنگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کی سربراہی میں فیصل آباد مقابلے میں حصہ لیاجھنگ کی ٹیم نے سارے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ اپنے نام کر لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے جھنگ کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور ٹیم کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔












