ڈیرہ غازیخان۔ پولیس مقابلہ میں ذخمی ہو کر ٹانگ کٹوانے والا ڈاکو مصنوعی ٹانگ کے ساتھ دوبارہ ڈکیتی کرتے گرفتار

ڈیرہ غازی خان (سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان ڈراٸیور جو ٹرک نمبری 454/TKH پر کھل لوڈ کرکے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ جب فرنٹئیر پٹرولیم کے نزدیک پہنچے تو اچانک چارکس ملزمان 1۔ عجب گل ولد اللہ ڈینہ قوم سندھی دستی سکنہ ٹبی قیصرانی مسلح رائفل، 2۔ محمد عارف ولد مقصود احمد قوم میرانی سکنہ شیرووالا بستی میرانی پتی والا مسلح پسٹل، 3۔ ذوالقرنین عرف پلٹا ولد قاسم قوم موچی سکنہ ٹبی قیصرانی مسلح پسٹل اور ایک کس نامعلوم شخص مسلح پسٹل نے اسلحہ کے زور پر زبر دستی 20،000 روپے اور ایک عدد موبائل چھین لیا۔ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہیں تھانہ ریتڑہ پولیس نے بروقت کارواٸ عمل میں لاتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والا ملزم عجب گل سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس نے علاقہ تھانہ سٹی تونسہ میں دوران مقابلہ کانسٹیبل مختیار کو زخمی کیا تھا۔کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے ملزم عجب گل کو تھانہ سٹی تونسہ پولیس بسلسلہ برآمد علاقہ تھانہ ریتڑہ لے جارہی تھی کہ عجب گل کے ساتھیوں اپنے ساتھی عجب گل کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی دوران پولیس مقابلہ ملزم عجب گل اپنی ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے زخمی ہو گیا تھا جس کی ٹانگ کٹ گئی تھی ملزم عجب گل عدالت سے ضمانت پر رہا تھا لیکن پھر بھی باز نہ آیا اور اب پولیس تھانہ ریتڑہ نے ملزم عجب گل کو مزید ڈکیتیاں کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔عجب گل کا ہمراہی ملزم محمد عارف ولد مقصود احمد قوم میرانی سکنہ شیرو والا گرفتار ۔دونوں ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مقدمات کی تفیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں میرٹ پر ہی لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں اور ڈیرہ غازیخان پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہی ہے تونسہ شریف عوام کے مشکورہیں جو پولیس کی ساتھ تعاون کررہی ہے