بھکر ایس ایچ او تھانہ بہل SI محمد نواز کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔ ناجائز اسلحہ برآمد ، اشتہاری مجرم گرفتار۔
بھکر (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کےمطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں بھکر پولیس برسر پیکار ہے۔ ان جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ بہل نے ملزم مسمی جمعہ خان ولدمحمد اسلم سکنہ بہل سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔ایک مجرم اشتہاری مسمی زاہد ولدمحمدسکنہ بہل کو بھی گرفتار کرلیا ۔













