فراڈیوں نے ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم عزیز سندھو کو چونا لگا دیا 1 لاکھ روپے ٹرانسفر

فراڈیوں نے پولیس آفیسر کو ایک لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن )ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ صدر سرکل نعیم عزیز سندھو کے بنک اکاؤنٹ سے فراڈئیے نے ایک۔لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلئے۔ پولیس نے ڈی ایس پی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ڈی ایس پیسرکل صدر ٹوبہ نعیم عزیز سندھو نے تھانہ سٹی ٹوبہ میں مقدمہ درج کرواتے ھوئے موقف اختیار کیا ھے کہ اسے ایک پی ٹی سی ایل نمبر 00211118258888 سے کال موصول ھوئی جس نے خود کو بنک کا نمائندہ ظاہر کرتے ھوئے اس سے معلومات لیں اور اس کے تھوڑی دیر بعد ھی اس کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے ٹرانسفر کرلئے گئے۔ ٹرانسفر کی جانے والی رقم تتلے عالی گوجرانوالہ کے رہائشی محمد بلال ولد نواب کے اکاؤنٹ کی نشاندھی ھوئی ھے۔

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ