*ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر آصف قاضی*
*خیام نیوز:::::* محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق *ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد* میں ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ مورخہ *23 اکتوبر سے 26 اکتوبر* تک ہے جس کا افتتاح *قابلِ احترام ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ، باہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر رانا محمد اکبر* کریں گے۔
ہیلتھ ویک برائے صحت کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
1. *ڈیجیٹل رجسٹریشن*
2. *کلینکل ہسٹری*
3. *بنیادی معائنہ*
4. *ہیماٹولوجیکل سرجیکل سکرینگ، Hb ، شوگر فری , ہیپاٹائیٹس B&C، HIV اور ملیریا کے فری ٹیسٹ*
5. *پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ*
6. *حاملہ خواتین کا چیک اپ فری الٹراساؤنڈ*
7. *حاملہ خواتین اور دوسال سے کم عمر بچوں کی ویکسین*
8. *کونسلنگ اور طبعی رہنمائی*
عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس کیمپ میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے عزیزو اقارب تک یہ پیغام پہنچائیں تاکہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ مستعفید ہو سکیں۔
*ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی*
*میڈیکل سپرنٹینڈنٹ*
رپورٹ محمد حمزہ سٹارنیوز خوشاب













