کامیابی کا سفر نماز اور قرآن کے بغیر ادھورا ہے انعام اللہ عثمانی
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے زیراہتمام جامع مسجد مبارک اہلحدیث سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ صدر میں درس قرآن کااہتمام کیا گیا جس کی صدارت حافظ نعیم الحق نے کی مولانا بدرنصیرسلفی چوہدری محمد آصف جٹ کی زیرنگرانی میں میں ہوا میزبانی کے فرائض محمد فاروق نے ادا کیے۔پروگرام میں اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی مولانا انعام اللہ عثمانی آف اوکاڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیابی کا سفر نماز اورقرآن کے بغیر ادھورا ہے انسان دیناکی رنگینیوں میں کھوچکا ہے اور اپنی آرزوئیں پوری کرنے کیلیے حلال وحرام کی تمیز بھول چکا ہے مولانا قاری محمداسلم ربانی نے خطاب کرتےہوئے کہا جس محفل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کا ذکر ہوتا ہے وہ محفل بڑی برکتوں رحمتوں کا ذریعہ بنتی ہے مولانا قاری مظہرالاسلام ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہمیں صبر کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے حالات بدلتے رہتےہیں مشکل آسانی کے وقت اللہ کا شکر کرتےرہنا چاہیے پروگرام کے آخر پر فلسطین کے لیے خصوصی دعائیں کی گی اللہ پاک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے
رپورٹ امتیاز شیخ












