ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا

جھنگ(سٹارنیوزآنلائن)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر بھرپور فوکس کیا جائے اور کوئی مشتبہ مقام چیکنگ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی کی ممکنہ افزائش کو روکا جاسکے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں جاری رکھیں، اس ضمن میں غیر تسلی بخش کار کر دگی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ڈینگی لارواکی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی بھی ہدایت کی۔

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ