سابقہ ایم این اے نجف خان سیال مرحوم
تحریر حبیب منظر مہدی

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جائوں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جائوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم این اے خان نجف عباس خان سیال کی 5 ویں برسی
اپنے دور سیاست کے بے تاج بادشاہ کا سحر جھنگ کے پیار بھرے لوگوں کے دلوں پر آج بھی برقرار ہے حلقہ کی سیاست پر چھا جانے والے سیاستدان خان نجف عباس خان سیال کی آج 11 نومبر 2023 کو 5 ویں برسی منائی جا رہی ہے
خان نجف عباس خان سیال نے میدان سیاست میں قدم رکھتے ہی حلقہ کی سیاست کو سیاسی شعور اور ووٹر کی عزت جیسی جہتوں سے روشناس کرایا
سیاست کو عملی خدمت کا روپ دیکر عبادت میں بدل دیا نہ صرف اپنے حلقے میں بلکہ ضلع جھنگ سمیت پنجاب بھر میں اپنی سیاست کے مداحوں کے دلوں پر راج کیا
پنجاب دھرتی کے عظیم سیاستدان خان نجف عباس خان سیال 22 مئی 1959 کو احمدپورسیال کے نواب سیاسی خاندان خان نذر عباس خان سیال کے گھر میں پیدا ہوئے
ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول سے حاصل کی
اور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے 1978 میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی
تعلیم مکمل ہونے پر محکمہ مال میں بطور ریونیو آفیسر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہے دوران سروس ہی خان نجف عباس خان سیال عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے
اپنے حلقے کے کئی بیروزگار نوجوانوں کو اپنی ملازمت کے دوران ہی مختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں دلوائیں
اور یوں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی اپنے حلقہ کی عوامی خدمت کا آغاز کر دیا
اس میں کوئی شک نہیں کہ خان نجف عباس خان سیال مرحوم ایک انمول شخصیت کا نام ہے جو احمد پور سیال اور حلقہ بھر کے لیے گوہر نایاب تھے حکام بالا سے اپنے عوام کے حقوق کی بحالی کے عملی اقدامات کو یقینی بنانے ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی سمیت مدبرانہ سیاسی حکمت عملی جیسی خدا داد صلاحیتوں اور خدمت خلق کی خوبیوں سے مالا مال تھے
سابق ایم این اے خان نجف عباس خان سیال کو ہم سے بچھڑے پانچ سال کا عرصہ گزر گیا آج احمدپورسیال میں فرزند بانی تحصیل امیر عباس خان سیال نے اپنی رہائش گاہ در نجف پر اپنے عظیم والد مرحوم خان نجف عباس خان سیال کی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا ہے
آج محسن شہر بانی ء تحصیل خان نجف عباس خان سیال کی یاد منائی جا رہی ہے
جس نے پہلی بار عام انتخابات 2002 میں جھنگ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 سے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہو کر احمدپورسیال کا پنجاب اسمبلی میں تعارف کروایا اور 2003 میں احمدپورسیال کو تحصیل کا درجہ دلا کر بانی تحصیل کا دائمی اعزاز اپنے نام کیا
عوام کو اس کا مقام اور شناخت دلائی سیاسی شعور اجاگر کر کے عملی سیاست سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا
دوسری بار عام انتخابات 2008 میں پھر اسی حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ( ق ) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے
خان نجف عباس خان سیال کے انداز سیاست کو اتنی پذیرائی ملی کہ صوبائی حلقہ پی پی 82 کے عوام نے بھی انہیں اپنے حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دی
تیسری مرتبہ عام انتخابات 2013 میں خان نجف عباس خان سیال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سے بطور آزاد امیدوار 93 ہزار ووٹ لیکر ایم این اے منتخب ہوئے
اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی
اور تین بار مسلسل الیکشن جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا
عملی سیاست کی مختصر دورانیے میں خان نجف عباس خان سیال نے ایم پی اے سے ایم این اے منتخب ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
عوامی خدمات کے عملی اقدامات پر بانیء تحصیل کے ناقابل تسخیر اعزازات سے سرفراز ہونیوالے خان نجف عباس خان سیال دوران ایم این اے شپ برین ہیمبریج کا شکار ہوئے
اور کئی ماہ زیر علاج رہنے کے بعد 11 نومبر 2018 کو 59 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
مگر اپنی مختصر سیاسی زندگی میں عوامی خدمت پر مبنی ترقیاتی کاموں اور پسماندہ علاقے کو تحصیل کا درجہ دلا کر اپنے حلقہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے پر ہر ذی شعور شخص کے دل و دماغ میں خان نجف عباس خان سیال زندہ ہیں
اور ہمیشہ زندہ رہیں گے
جب بھی تصور میں انکے ترقیاتی دور کی تصویر آتی ہے تو بے ساختہ اپنے تو اپنے غیر بھی دل سے ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں
اللہ پاک خان نجف عباس خان سیال کے درجات بلند فرمائے
نجف عباس خان سیال کو ہمیشہ زمانہ یاد کرے گا
ہر طبقہ یاد کرے گا
ہر ووٹر یاد کرے گا
سپورٹر یاد کرے گا
حلیف ہوں
یا حریف
تمام سیاستدان یاد کریں گے
کیونکہ نجف عباس خان سیال کی عملی سیاست نے ووٹر سپورٹر اور سیاستدانوں کے لیے ایک ورکنگ لائن کھینچ دی ہے
کہ اگر علاقائی سیاست عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لانی مقصود ہے تو مرحوم خان نجف عباس خان سیال کے وژن کو فروغ دینا ہو گا
بدلا نہ میرے بعد بھی موضوع گفتگو ! ! !
میں جا چکا ہوں، پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں
☆ تحریر: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808








