حضرت مخدوم نر نورنگ شاہ بخاریؒ

احمد پور سیال ضلع جھنگ میں واقع یہ مزار اور صاحب مزار حضرت پیر سید منیر المعروف نر نورنگ شاہ بخاریؒ ان کا مزار تحصیل احمد پور سیال کے گاٶں جو کے احمد پور سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پہ واقع ہے جو حضرت صاحب ہی کے نام سے منسوب ہے جسے چک نورنگ شاہ کہتے ہیں میں موجود ہے
آپ کی وفات مغلیہ دور میں 15 صدی کے آخر میں ہوٸی
یاد رہے آپ حضرت سید مخدوم محمد علی راجن بخاری سدھا بھاگؒ تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ والے کے پوتے ہیں آپ کے والد کا نام ساٸیں سید غلام علی شاہ بخاریؒ تھا اور سید غلام علی شاہؒ سے ہی حضرت راجن شاہ سرکارؒ کی اولاد چلی ہے کیونکہ ان کے دو بیٹے تھے اور بڑے بیٹے زین العابدین کا بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا اور سید غلام علی شاہ نے ہی حضرت راجن شاہؒ کی نماز جنازہ بھی پڑھاٸی تھی۔
حضرت نورنگ شاہ بخاریؒ کو آپ کے دادا حضرت راجن شاہؒ نے ہی پالا تھا انہی کے زیر سایہ آپ نے دینی علوم میں دسترس حاصل کی اور ایک بلند پایہ بزرگ بنے آپ کی 9 کرامات زیادہ مشہور ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور ۔باٶلے کتے کے کاٹنے کا تعویز ہے جو یہاں آج بھی ان کی اولاد دیتی ہے جس سے مریض کو مکمل شفإ ملتی ہے اسی دربار کے احاطہ میں موجود جال کا درخت ہے یہ وہی درخت ہے جس پہ حضرت نورنگ شاہ بخاریؒ نے بے موسمی پیلو کے لیے اللہ سے دعا کی اور لوگوں کے سامنے اس پہ بے موسمی پیلو لگے تھے
یہاں آپ کا عرس تو نہیں منایا جاتا لیکن ہر جمعہ کو اور صفر کی 20 اور 28 تاریخ کو یہاں عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا ہے
حضرت نر نورنگ شاہ بخاریؒ کے خانوادہ سے سید یوسف رضا شاہ بخاری کی دی ہوئی معلومات کےمطابق انہوں نے بتایا کے حضرت راجن شاہ بخاریؒ کے بڑے بیٹے جو بچن میں وفات پا گے تھے ان کی قبر تو حضرت راجن شاہؒ کے ساتھ ان کے دربار تحصیل کروڑ لعل عیسن میں ہے لیکن ان کے بڑے بیٹے اور حضرت نر نورنگ شاہ ؒ والد حضرت سید غلام علی شاہؒ بخاری کی قبر ان کے ساتھ اسی دربار میں ہے
یہاں کثیر تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں.
انتخاب
ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ(گولڈمیڈلسٹ)