خدمت انسانیت کا خوبصورت نام ۔صحافتی افق کا دمکتا ستارہ۔۔نویداحمد مدنی ہمہ جہت شخصیت جو اب ہم میں نہیں۔۔آہ نوید مدنی
تحریر شیخ امتیازاحمدرحمانی
خیر وشر کی دنیا میں مستعار تھا نوید۔۔۔۔علم وعمل کی کا ئنات میں وفادار تھا نوید۔۔۔والدین،بچے احباب کا پرستار تھا نوید۔۔۔امتیاز بچھڑ گیا ہم سے وہ بے وقت، ہمہ یار تھانوید۔………..گزشتہ دنوں مجھے مولانا توقیر احمد، حاجی ریاض احمد کے ہمراہ معروف خانقاہی نظام کے پروردہ اور تصوف کے رہنما جناب ذوالفقار احمد نقشبندی کی مسجد، مرکزمعہد الفقیرجھنگ جانے کااتفاق ہواتو جیسے ہی موٹر وے سے ٹوبہ جھنگ روڈ پر اترے تو راستے پٹرول پمپ کے ساتھ ہی اس جگہ کا نظارہ کہ جہاں اب بھی خودرو پودے اور جھنڈ نمادرختوں کی فراوانی نظر آئی،مگر یہ لہلہاتے درخت اور نزدیکی فصلات کی خوبصورتی ہمارے دلوں کو بجائے مسرت اور شادمانی کے مزید مغموم کر گئی اور یاسیت کےسمندر میں ڈبو گئی،ماضی کی تلخ یادوں نے نہ صرف ذہن کوبلکہ قلب و جسم میں تھرتھراہٹ پیدا کر دی ،سوائے ٹھنڈی آہ بھر نے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا، احساسات کچوکے کھانے لگے،خیالات پر پریشانی نے ڈیرے ڈال لیئے۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں۔۔۔جی ہاں۔۔۔۔یہ مضطرب کیفیت، یہ اداسی کے لمحات، یہ ٹھنڈی آہیں، یہ افسردگی ماہ نومبر 2021کے وسط کی وہ گھڑیاں یاددلارہی تھیں کہ جب ہمارے لاڈلے اور پیارے دوست اور مرنجا منج شخصیت گڑھ موڑ کے مسکن اور جنم بھومی رکھنے والے نویدمدنی ایک المناک حادثہ میں اپنی زوجہ محترمہ اور جواں سالہ بیٹے حسین نوید مدنی جام شہادت نوش کر گئے تھے۔…….خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ۔۔۔۔۔ اور ہم نے سونا سپرد خاک کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج 2023، نومبر کے مہینے کے تیسرے ہفتے کاآغازہواچاہتاہے تنہا ہوں ہوں تو مرحومین کی مغفرت کیلئے قلوب و اذہان بارگاہ الرحمن و الرحیم ،میں انکساری کادامن پھیلاتے ہیں، دوستوں میں ہوں تو نویدمدنی کی ماضی کے دریچوں میں جھانک کر محبتوں کے پھولوں کی خوشبو سے ماحول کو معطر بناتے ہیں، ان کے بچوں کے ساتھ ہوں تو انہیں والدین کی بیتی داستانوں کاسہارا دیتے ہیں، خدمت اور تعاون کا دست دراز کرتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو سال کاعرصہ گزر گیا مگر اپنے بھائیوں فہد مدنی، وقاص مدنی، احمد مدنی، سعد مدنی، صائم مدنی کیلئے مسلسل اضطرابی کیفیت سے دوچار کررہا ہے ،پسران زین العابدین مدنی،محمد اویس مدنی، عبدالمنان مدنی۔۔۔۔۔کی معصومیت زدہ چہروں پر خزاں کاڈیرہ ڈالے اپنااحساس کرارے ہیں،مگر سچ تو یہ بے کہ والد گرامی جناب ڈاکٹر حسین احمد مدنی اور والدہ محترمہ کے لیے ہر ہرگھڑی، ہرہرپل اور لمحہ ناقابل برداشت اور بیان دکھ، افسوس اور آہ کے کانٹے بچھے ہیں مگر رضائے الٰہی کے سامنے سرتسلیم خم کرکے صبر کادامن تھام کر شکر کی چادر پکڑے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔نویدمدنی کے چچاؤں شبیر عثمانی، فاروق احمد جرار،صدیق احمد صدیقی، سبحان احمد سبحانی،،کو ان کی دوسالہ جدائی ان کی بےقراری میں اضافہ کرتی ہیں، اپنے قریبی احباب محمد عمر، محمد قاسم، دوستوں شیخ امتیازاحمدرحمانی، ڈاکٹر یوسف، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، مہرمحسن ڈب، ملک عرفان حیدر، محمد نعیم اظہر، محمد عمرفاروق، ملک غلام جیلانی، رائے انصرصدیقی، انصر خان بلوچ، چوہدری ظفر اقبال باجوہ، محمد سلیم اظہر، محمد حسین شیخ، حبیب منظر، متین قیصرندیم، ڈاکٹر ضیاءالحق بھٹہ، عرفان ہرپل،تنویر حسین ہلچل، سیف الاسلام صدیقی، محمد قاسم، محمدعمر مضطرب لمحات میں دست بہ دعا رہتے ہیں اور ان کے ساتھ گزرے وقت کو حسین خوابوں کی جھلک سمجھتے ہیں۔ ،مرحوم ایک پروقار سیاسی شخصیت، ہردلعزیز مذہبی غیرت کے حامل فرد،غریبوں کے سر پر دست تعاون دراز رکھنے والے بھائی، اور اہل قلم سے وابستہ احباب کے لیے معاون ومددگار صحافی تھے،۔۔۔ سٹارنیوز ٹیم نوید مدنی کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایک پر وقار تقریب مدنی سٹار ایوارڈز 19نومبر2023 کو مقامی ہوٹل میں منعقد کررہی ہے جہاں پر مرحوم ومغفور کی سیرت وکردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دوست اور بھائی نوید مدنی، حسین نوید، اور مرحومہ بیگم نوید مدنی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔خدمت کے میدان میں جچا،ایسا پیار تھا نوید۔۔۔۔۔۔سیاست کی لگامیں تھام کے، ہوا شہسوار تھا نوید۔۔۔۔۔وقت کانباض بنا،کیا للکار تھا نوید۔۔۔۔صحافت کے ترانوں میں امتیاز،کمال قلمکار تھا نوید













