اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کا تعارف، منشور اور عملی کردار
تحریر ،ترتیب و تدوین
محمد اسامہ قاسم
مرکزی جنرل سیکرٹری
حافظ بلال بشیر
چیف ایڈیٹر پیغام قلم
جب سے کائنات انسانی نے وجود خلعت پہنی ہے علم و فن کا چراغ ضوفشاں ہوا ہے ۔عظمت انسانی کو اوج ثریا تک پہنچانے اور مسجود ملائک بنانے میں *”ن والقلم وما یسطرون“* کے مقدس دھارے بہتے رہے ہیں۔ صنف مخالف ، جہالت، فخر و مباہات، غرور و تکبر اور ظلم و ستم نے بھی تقریباً اسی وقت سے آنکھ کھولی ہوئی ہے۔ باد مخالف خواہ کتنے ہی زوروں سے چلے کوئی نہ کوئی علم کا پروانہ اسے اپنی پرواز کا بہانہ بنا کر آگے بڑھا اور بڑھتا ہی چلا گیا۔اس کی تندی ،اس کی نخوت اور تیزی کا غرور خاک میں ملاتا رہا۔ محسن اسلام وجہ تخلیق کائنات ﷺ نے بھی جو کام باوجود اُمی ہونے کے قلم سے کیا وہ تلوار نہ کر سکی اگرچہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اسلام کو قوت اور مضبوطی تلوار سے ملی لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قلم کی نوک سے لکھے گئے صلح حدیبیہ نے کایا پلٹ کر رکھ دی۔ اور پھر قرآن کو یوں گویا ہونا پڑا ”جب اللہ کی نصرت اور کامیابی آگئی اور اے محبوب آپ نے لوگوں کو فوج در فوج دین اسلام میں داخل ہوتے دیکھا۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ اسلام کے نام لیواﺅں نے قلم سے زیب قرطاس کیے ہوئے الفاظ کو عملی جامہ پہنایا۔
تلوار تاریخ حیات میں جب بھی چمکی، جہاں چمکی، اس انداز سے چمکی کہ سامان ہلاکت بنی۔چیخوں، آہوں کے سوا اس کی وراثت کیا ہے۔ محبت و الفت تو اس کی لغت میں شامل ہی نہیں۔ جب کہ علم و فضل کا علمبردار قلم اگرچہ کبھی کبھی منفی کردار بھی ادا کرتا رہا ہے اور پیسہ کے لالچ میں کبھی اس سے غلط الفاظ بھی ادا ہوئے لیکن اس کا اکثر استعمال تعلیم و تعم، ترقی و عروج انس و محبت کیلئے ہواہے۔
ذرائع ابلاغ کے میدان میں مسلم مفکرین و دانشوروں نے قابل قدر کام کیا ہے۔ جدید صحافت کے فروغ میں بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دینی اداروں میں جامعة الرشید کراچی کی کاوشیں، میڈیا کورسسز، روزنامہ اسلام کی صورت میں بارش کاپہلا قطرہ ثابت ہوئیں، جب کہ اسلام آباد میں حضرت مولانا عبدالقدوس محمدی کی زیرنگرانی مدارس فاؤنڈیشن پاکستان کی مدارس میڈیا ورکشاپ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیے رجال سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اسی طرح جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی سے مولانا محمد جہان یعقوب صاحب کی ادارت میں نکلنے والا ہفت روزہ اخبار المدارس بھی دینی حلقوں میں اپنا لوہا منوا چکا ہے، جب کہ درس قرآن ڈاٹ کام اور ان جیسی بہت سی ویب سائٹس سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں خدمت دین میں مصروف عمل ہیں۔ یہ ساری کوششیں قابل قدر اور لائق تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ ناکافی بھی ہیں۔

*اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان پرطائرانہ نظر*
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ علومِ قرآنیہ کی علمبردار ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ علومِ احادیث کی بھی علمبردار ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ اکابرومشائخ کے علوم ومعارف کی ترجمان ہے۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“ کے لکھاریوں میں مشائخ عظام اور علماءکرام اور محققین اسلام اکابرعلماءکرام کے ساتھ ساتھ دینی وعصری اداروں کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی شامل ہیں۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ“دنیائے ادب وصحافت میں ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے جو ہر سطح پرصدائے حق بلند کررہی ہے جس نے کم وقت میں بڑا مقام حاصل کر لیاہے ۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کا مشن قلم قبیلہ کے تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے ۔
”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مضامین کو ملک بھرکے مختلف اور معیاری اخبارات میں شائع کرنا ہے ۔
ویسے تو اس دور میں صحافتی تنظیموں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر دینی وعصری اداروں کے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بہت بڑا فقدان ہے ۔ اسی فقدان کو ختم کرنے کیلئے ”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کی بنیاد نوجوان عالم دین و پروفیشنل صحافی محترم جناب حفیظ چودھری کی قیادت میں رکھی گئی۔

*اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والے تحریری مقابلہ جات*

”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“ کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں نوجوان نسل تک قیام پاکستان کے حالات پہنچانے کیلئے ایک تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ”قیام پاکستان 27رمضان المبارک کے آئینہ میں “نہ صرف مملکت خداداد پاکستان سے لوگوں نے اس میں حصہ لیا بلکہ چین ،کشمیر اور انڈیا سے بھی مضامین موصول ہوئے ،یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے جس پر اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔
جبکہ دوسرا تحریری مقابلہ اسلامک رائٹر موومنٹ پاکستان کے ممبران کے درمیان “قائد اعظم محمد علی جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے ” کے عنوان سے سے ہوا۔
تیسرا اور سالانہ مقابلہ “استحکام پاکستان میں افواج پاکستان کا کردار” کے عنوان سے کرایا گیا۔
اس کے بعد اب تک درجنوں ملکی و صوبائی سطح کے تحریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔

*”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کا مشن*

(1)ملک پاکستان کے باذوق احباب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اردوادب کے میدان میں اجتماعی جدوجہد کیلئے تیار کرنا۔
(2)نئے لکھاریوں کی تلاش جواپنی بات قلم وکتاب کے ذریعے اپنے پیاروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
(3) ہمارے اس فورم کا مقصد معیاری ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پڑھے لکھے نوجوان کے ہاتھ میں قلم تھمایا جا سکے اوراسی جدوجہد میں الحمدللہ ہم کوشاں ہیں۔
(4) ہرنئے لکھاری کی تحریر مختلف اخبارات رسائل اور ویب سائٹس پر شائع کروانے کے ساتھ بہترین انداز میں حوصلہ افزائی کرنا۔ اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے تمام ممبران کی شعبہ صحافت سے وابستگی کے ساتھ ملکی سطح کے رائٹرز حضرات سے باقاعدہ ملاقات کرائی جاتی ہے۔
(5) اردو ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں فکر و شعور اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنا
(6) ادب کے میدان میں نئے انداز میں کام کرنے والے تمام ممبران کا بھرپور تعاون اور اس کے ساتھ بہترین انداز میں ان کی رہنمائی کرنا۔
(7) اسلامک رائٹرز مومنٹ پاکستان اپنے تمام ممبران کو مختلف اوقات میں آن لائن صحافت کورس بھی کرواتی ہے۔
(8)ممبران کے ذوق ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تحریری مقابلے ،مضمون نویسی اور شاعری کے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔
(9)اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر فیس بک اور واٹس ایپ گروپ کی صورت میں تمام ممبران کے درمیان مختلف عنوانات پر تحریری ایونٹس بھی کروائے جاتے ہیں جس میں سب ممبران پوری دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں اور ایڈمن پینل کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جاتی ہے۔
(10) ہمارا ہر ممبر صوبائی سطح کی مجلس شوریٰ کا باقاعدہ حصہ ہوتاہے۔
آپکو ادب کے میدان میں ہمارے ساتھ چلنا ہوگا اپنی بساط اور کوشش کے مطابق۔
اگر آپ اڑ نہیں سکتے تو دوڑو
اگر آپ دوڑ نہیں سکتے تو چلو
اگر آپ چل نہیں سکتے تو رینگو
پر آگے بڑھتے رہو ….اپنی سوچ اور سمت کو درست رکھیں…. کامیابیاں آپکے قدم چومیں گی….ہماری سوچ اور خیالات ہی ہمارا مستقبل طے کرتے ہیں…. ہم سب کے خواب کی تعبیر اسلامک رائٹرزمومنٹ پاکستان ہے…. آج کا نوجوان کل کا لیڈر ہے ہمیں یہ احساس بھی اجاگر کرنا ہے….
*تو آئیے ہمارا ساتھ دیجیے !* ہمارے سنگ قلم کو ہاتھ میں تھامے ہوئے امن، اتحاد اور انصاف کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔
*سرپرست اعلیٰ*
مفکراسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب
*نائب سرپرست اعلیٰ*
ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا محمد عبد القدوس محمدی صاحب
*نگران کورسز*
محترم جناب سر ندیم نظر صاحب
ایڈیٹر مشرق سنڈے میگزین لاہور
*نگران تحریری مقابلہ جات*
حضرت مولانا عبد الرؤف محمدی صاحب
*بانی و چیئرمین*
محترم جناب حفیظ چوہدری صاحب
*مرکزی صدر*
مولانا طارق نعمان گڑنگی صاحب
*سینئر نائب صدر*
محترم جناب امداد اللہ طیب
*نائب صدر*
محترم جناب مفتی فیصل مجید اعوان صاحب
*سیکرٹری جنرل*
محترم جناب محمد اسامہ قاسم
*مرکزی کوآرڈینیٹر*
محمد عظیم فاروقی
*ڈپٹی کوآرڈینیٹر*
*چیف ایڈیٹر پیغام قلم*
حافظ بلال بشیر
*ایڈیٹر*
محترم جناب شاکر فاروقی
مولانا محمد کاشف خان
محترمہ حمیرا حیدر

*اسلامک رائٹرز خواتین ونگ*

*صدر شعبہ خواتین*
محترمہ انیلہ افضال ایڈووکیٹ
*سینئر نائب صدر*
محترمہ سمعیہ فرید
*نائب صدر*
محترمہ بیگم سیدہ ناجیہ شعیب

آج الحمد للہ دنیا بھر کے علماء وطلباء صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوچکے ہیں اوراپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں مملکت خداداد پاکستان میں دینی اداروں کے علماء و فضلاء کیلئے مختصر و مفصل کورسسز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ جس سے دینی مدارس کا نوجوان طبقہ بھی اب صحافی بننے لگا ہے۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام بھی وقتاً فوقتاً آن لائن صحافتی کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے، کیونکہ ہمارا مشن تو یہ ہے کہ۔۔۔۔۔
*ہم پرورشِ لوح وقلم کرتے رہیں گے*
*جو دل پہ گذری ہے رقم کرتے رہیں گے*
*اک طرزِ تغافل ہے سو وہ اُن کو مبارک*
*اک عرضِ تمناہے سو ہم کرتے رہیں گے*
آخر میں *اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی ممبر شپ کے فوائد*

*پختہ اہل قلم کے باہمی تعلقات* :
اس پلیٹ فارم پر پختہ کار اور باذوق احباب مل جل کر تحقیق و جستجو کے میدان میں قدم بڑھاتے ہیں
*کالم نگاری کورسز* :
سال بھر میں ترجیحاً ایک اور وقتاً فوقتاً شارٹ کالم نگاری کورسز کروائے جاتے ہیں۔
جس میں صرف ممبران کو ہی معیاری اسباق کے ساتھ ساتھ بھرپور رہنمائی کی جاتی ہے۔
*ممبران کی کاوشوں پر نمبرنگ* :
کورس کے دوران تمام ممبران کی حل شدہ مشقوں پر ماہرین اساتذہ کی طرف سے علمی و ادبی تبصروں کے ساتھ ساتھ نمبر بھی لگائے جاتے ہیں۔ جس سے معیار میں بہتری آتی ہے۔

*منتخب عنوانات پر آرٹیکلز* :
بین الاقوامی، ملکی ، مذہبی اور ثقافتی ایام کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ پر ممبران سے آرٹیکل لکھوائے جاتے ہیں۔
*بروقت رہنمائی* :
مرکزی انتظامیہ کی طرف سے تمام ممبران کی تحریری کاوشوں پر ہر قسم کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ تبصرہ و تنقید کے بعد عمومی اصلاح کی جاتی ہے۔
*غلطیوں کی نشاندھی* :
نئے ممبران کی ہر تحریر پر دو سے تین سینئر قلم کار احباب کی طرف سے تصحیح کے ساتھ ساتھ غلطیوں کی نشاندھی ممبران کے گروپ میں ہی کی جاتی ہے جس سے عمومی فائدہ ہوتا ہے۔
*انفرادی توجہ* :
مرکزی، عمومی اور ممبران کے خصوصی گروپ کے علاوہ باذوق احباب کو مرکزی ٹیم کی طرف سےانفرادی توجہ بھی دی جاتی ہے۔
*تحریری مقابلہ جات* :
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ایک تحریری مقابلہ کرایا جاتاہے، جس میں ممبران کے علاوہ دوسرے احباب بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ اسی طرح صوبائی سطح پر بھی وقتاً فوقتاً مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً صرف ممبران کے مابین بھی مقابلہ جات کرائے جاتے ہیں، جن میں گراں قدر انعامات اسناد اور شیلڈیں دی جاتی ہیں۔
*تحریروں کی اشاعت* :
تمام ممبران کی معیاری تحریروں کو ملک پاکستان کے معروف اخبارات رسائل اور ویب سائٹس پر شائع کرایا جاتا ہے
اس کے علاوہ ہر ممبر کی تحریر اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی ویب سائٹ ادیب نگر ڈاٹ کام اور فیس بک آفیشل پیج پر لگائی جاتی ہے، جس سے ممبران کو بھرپور حوصلہ ملتا ہے۔
*سوشل ایکٹیویٹ ٹیم* :
فیس بک ،واٹس ایپ اور ٹیوٹر پر اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے ممبران مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔
*خواتین رائٹرز کے شعبے کا اجراء* :
اسلامک رائٹرز کی خواتین ممبران کے لیے الگ پینل بنایا گیا ہے جس میں سینئر خواتین کی طرف سے بروقت رہنمائی کی جاتی ہے۔
*سالانہ تقاریب* :
علم و ادب کی نامور شخصیات اور اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے ممبران اور ذمہ داران کی کتب کی اشاعت پر مختلف شہروں میں تقاریب رونمائی کروائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ تحریری مقابلہ جات کے انعامات، اعزازات اور اسناد کی تقسیم کے لیے بھی تقریب تقسیم ایوارڈز و انعامات کا انعقاد کیا جاتا ہے
*تربیتی ورکشاپس* :
ادبی ذوق کی تسکین کے لئے مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس بھی کرائی جاتی ہیں لاہور، اسلام آباد، ملتان ،ظفروال، فیصل آباد، مانسہرہ، خانیوال اور کراچی میں کامیاب ورکشاپس کے قابل تحسین اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔
*نامور شخصیات کی سرپرستی* :
بڑوں کا اعتماد ہی اصل سرمایہ ہوا کرتا ہے۔
مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ، حضرت مولانا عبد القدوس محمدی مدظلہ اور نوجوان عالم دین و کالم نگار محترم جناب حفیظ چودھری کی سرپرستی میں چلنے والے اس قلم قبیلہ کی تقریبات میں ملک پاکستان کی نامور ادبی و فکری شخصیات شرکت کرتی ہیں، جس میں ممبران کو ایک اچھے ماحول میں رہنمائی ملتی ہے۔
*سالانہ کارکردگی پر اعزاز*:
تمام ممبران میں سے نمایاں کارکردگی والے شرکاء کو امتیازی انعام اور اعزازی سند اور شیلڈ پیش کی جاتی ہے۔
ایسے شرکاء کو مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی دعوت دی بھی جاتی ہے۔
*سلسلہ وار پیغام قلم آن لائن* :
اس سال اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان نے اپنے ممبران کے لیے بالخصوص اور دیگر احباب کے لیے بالعموم سلسلہ وار میگزین پیغام قلم آن لائن کا اجراء کیا ہے۔ جس میں ممبران کی تحریریں ترجیحاً شائع کی جاتی ہیں۔
*لکھو کے نام سے ویب سائٹ کا اجراء*
لکھو ڈاٹ او آر جی کام کے نام سے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان نے اپنی ویب سائٹ کا بھی با قاعدہ اجراء کردیا ہے۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے ممبران کے علاوہ دیگر برادر تنظیموں کے خواتین و حضرات بھی مستقل اس ویب سائٹ پر اپنے کالمز شائع کرواتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں الحمدللہ۔

*مزید معلومات کیلئے*
03336363979
03048832430