*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
مدح صحابہؓ اطفال کونسل پاکستان کا پیغام
علمائے کرام،آٸمہ مساجد و اساتذہ وکلاء،صحافی برادری سے اپیل
محترم و مکرم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و کردار کو اجاگر کریں۔*
*امید ہے کہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان میں استحکام اور ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہونگے۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ کہ ایک طبقے کی جانب سے عوام الناس کے ذہنوں میں جماعت رسولﷺ بالخصوص خلفاٸے راشدینؓ ازواج مطہراتؓ کے بارے میں وسوسے پیدا کرنے کی ناپاک کوشش جاری ہے۔*علماٸے کرام نے ہمیشہ اپنی استعداد کے مطابق ان ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔لیکن دین بیزار طبقہ بھی اپنی ناپاک کوششوں میں مسلسل لگا ہوا ہے۔*طلبإ و طالبات کے ذہنوں میں اغیار کی نصابی کتب میں سے خلفائے راشدینؓ و صحابہؓ کرام ازواج مطہراتؓ کے مضامین نکال کر اغیار کے مضامین شامل کر دیے گئے ہیں۔*نوجوان نسل کے ذہنوں میں اغیار کی اہمیت بٹھاٸی جا رہی ہے۔ایسے میں ضرورت ہے۔کہ منبر و محراب کی طاقت کو جماعت رسولﷺ ازواج رسولﷺکی سیرت و کردار کو عام کرنے کے لیے استعمال کیا جاٸے۔تاکہ لا دین طبقہ کی طرف سے ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔آپ یہ بھی جانتے ہیں*کہ جمادی الثانی کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔اور جمادی الثانی کی 22 تاریخ کو جانشین* *رسولﷺ،خلیفہ اوّل،خلیفہ بلافصل،امام الصحابہؓ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ اس دنیا سے رخصت ہوٸے*
*۔آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ۔اپنے اپنے* *مکاتب،سکولز،مدارس میں بچوں میں کوٸز مقابلے تقریری مقابلے مدح صحابہؓ جلوس اور جمعة المبارک کے اجتماعات کے خطبات میں جانشین رسولﷺ،خلیفہ اوّل،خلیفہ بلافصل،امام الصحابہؓ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی شان فضاٸل و مناقب اور انکی غلبہ اسلام کےلیے خدمات و قربانیوں سے عوام الناس اور بالخصوں نوجوان نسل کو آشنا کریں۔یقیناً آپ یہ بھی جانتےہیں۔کہ موجود حالات میں عظمت صحابہؓ کو بیان کرنا دینی فراٸض میں اہم فریضہ ہے۔اس لیے آٸیں اس فریضے کو ملکر ادا کریں۔*
*صحابہؓ کرام اور بالخصوص اس ماہ جمادی الثانی میں حضرت سیدنا اوبکرصدیقؓ کی سیرت و کردار کو عام کریں۔*
*والسلام*
*محمد سعید ہزاروی*
*صدر مدح صحابہؓ اطفال کونسل پاکستان

نحمدہ ونصلی علی رسولہِ الکریم امابعد فاعوذباللہ من الشیطن الرجیم ۔بسم اللہ الرحمان الرحیم۔ ثانی اثنین اذ ھُما فی الغار اذ یقولُ لِصاحِبہِ لاتحزن اِن اللہٙ مٙعنا۔۔۔۔
وقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مُرو ابا بکرِِ فالیُصلِ بِالناس۔۔
صدق اللہ العظیم۔ ۔

ہے خليفہ بلا فصل ہے عظمت والا
مقام اس کا بعد از انبیإ فضیلت والا

وہ سسر مُحَمَّد ﷺ وہ ہی ہے یار غار بھی
وہ ہے مُحَمَّد ﷺ کا پیارا اللّٰہ کی رضا رکھنے والا

ہے پیار اس سے کرنا ایمان کا حصہ !
رکھے بغض اس سے جو وہ کافر سے بھی کالا ۔
سامعین محترم ۔
22 جمادی الثانی یومِ وفات سیدناابوبکرصدیقؓ ہے۔
اور اسی دن پہلا یوم تاسیس مدحِ صحابہؓ اطفال کونسل بہی ہے۔
انشاءاللہ ہم عزم کرتے ہیں کہ اصحابِ رسولؐ اور دین اسلام کا ڈھنکا پوری دنیا میں بجائیں گے۔ اور نظامِ خلافت راشدہ کے قیام تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
معزز سامعین گرامی!
خلیفہ بلافصل سسر رسولؐ سیدنا ابوبکرصدیقؓ کی عظمت سے کونسا مسلمان ناواقف ہوگا ۔ امتِ مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہیکہ
سیدنا ابوبکرصدیقؓ اس کائنات کے انسانوں میں انبیاء کرام کے بعد سب افضل ترین شخصیت ہیں۔
یہ وہ شخصیت ہے
جو سب سے پہلے ایمان لاے
نبیؐ کی نبوت کی تصدیق کی۔
جو نبی کریم ؐ کے سسر بنے۔
جنہوں نے اپنا سارا مال دین کے لیے نچھاور کردیا
جنہوں نے اپنا عہدہ و کاروبار دین اسلام پر قربان کردیا۔
جنہوں نے سفر و حضر میں نبیؐ کا ساتھ دیا ۔
جنہوں نے غار و مزار میں نبیؐ کا ساتھ پایا ۔
جنکو نبی مکرمؐ نے اپنا خلیفہ و جانشین مقرر فرما کر اپنی موجودگی میں اپنے مصلے پے کھڑا کیا۔
اور جنکے متعلق نبی ؐ نے فرمایا میں سب کے احسانوں کا بدلہ دنیا میں دے چکا ہوں ۔ابوبکرؓ کے مجھ پر اتنے احسانات ہیں کہ میں محمدؐ ابوبکرؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتا قیامت کے دن خود رب تعالی صدیقؓ کے احسانوں کا بدلہ دےگا۔
اور اسی صدیق اکبرؓ کو کل قیامت کے دن جنت کے آٹھویں دروزے آوازیں دینگے۔
تو میں آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ
وفامیں اول، سَخا میں اول
اطاعتِ مُصطفیٰ میں اول
دنیائے فانی سے بے خبر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

درویش بھی سالار بھی ہے
قرآں کہے یارِ غار بھی ہے
باغِ نبی کا حسیں شجر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

بعد از نبی رہنمائے اُمت
بےمثل کی جس نےدیں کی خدمت
اصحابِ آقا میں بالا تر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*
وآخردعوانا عن الحمدللہ رب العالمین۔
۔نوٹ۔ اس تقریر کو اپنے سکول ،مکتب و مدرسے کے بچوں کو یاد کروائیں اور بچوں سے
جمادی الثانی کے ماہ میں اپنے سکول مسجد مدرسے ،محلے اور کم از کم اپنے گھر کے افراد میں کروائیں اور ویڈیو ریکاڈ کر سوشل میڈیا پر ڈالیں۔ اور سیدنا صدیق اکبرؓ کی ذات مقدسہ کو سلام عقیدت پیش کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ۔ اور ہمیں اس وٹس اپ نمبر پر بہی بہیج دیں۔انشاءاللہ ہم اسکو نشر کرینگے۔
۔ 03142324272

منجانب۔ مدحِ صحابہؓ اطفال کونسل پاکستان ۔۔۔۔۔۔MSAC.pak. …..


مدحِ صحابہؓ اطفال کونسل پاکستان کا پرچم۔۔۔۔۔

سفید و کالا رنگ شروع میں اماں جان سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے اس دوپٹے کی نسبت سے جسے میدانِ جہاد میں پرچم بنایا گیا۔

سبز رنگ گنبدحضریٰ کی نسبت سے کہ جو ہماری عقیدتوں کا محور ومرکز اور پوری امت مسلمہ کو اتحادو اتفاق و یگانگت کی لڑی میں پرو دیتا ہے ، اور اس گنبدحضریٰ کے مکینوں کی تعلیمات سے استفادہ کرکے انکی محبت کا دم بھرنے والا ہر مسلمان ہمارا بھائی اور ہماری محبتیں اسکےلیے ہیں۔
اور سفید رنگ امن و امان کی علامت ہے ۔جو اسلام کے نظام امن کو واضح کرتا ہے ۔جو کہ جانوروں تک کے حقوق کی بڑے واضح الفاظ میں تشریح کرتاہے۔ ۔

اور مجموعی طور پر پرچم اس بات کو واضح کررہاہیکہ ظلم و ستم کیخلاف میدان عمل میں رہ کر فتنوں سے نبرد آزما ہونا اور گنبدحضریٰ کے مکینوں سے محبت و پیار رکھنے والوں اور انکی تعلیمات کے عمل پیراوں کو آپس میں محبت و اخوت امن و بھائی چارہ پورے عالم میں ایک جسم کی مانند ہو کر رہنے کا درس گنبدحضریٰ سے ملتا ہے جو کہ ہمارے ایمان کا مرکز ہے۔ ۔
Madh e sahaba atfal council pak….
عمرجاویدحیدری۔۔ناظم اعلی مدحِ صحابہؓ اطفال کونسل پاکستان۔