جھنگ کے مسائل
تحریر چوہدری منظر حسین
کچھ احباب فیس بک پر جھنگ کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے لکھ رہے ہیں اور لکھتے بھی رہتے ہیں پڑھ کر خوشی ہوتی ہے۔ تب تب، جب کوئی بھی کہیں بھی جھنگ کے مسائل اور حقوق پر لکھتا یا بولتا ہے۔ جھنگ بہت پیچھے رہتا جا رہا ہے (میں پورے ضلع جھنگ کی بات کر رہا ہوں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے) جھنگ شہری علاقہ میں پنجاب کے سیٹیز کو بہتر کرنے کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ کے حکم پر پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت جھنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہری ایریا میں کام ہو رہا ہے بہت ہی خوش آئین بات ہے احمد پور سیال بھی تو جھنگ کا ہی شہر ہے گڑھ موڑ گڑھ مہاراجہ بھی ضلع جھنگ کے ہی شہر ہیں شورکوٹ حویلی بہادرشاہ روڈوسلطان اٹھارہ ہزاری بھی ضلع جھنگ کے ہی شہر ہیں ان شہروں کو بھی پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت جھنگ کے ترقیاتی کاموں میں شامل کیا جانا چاہیے چیف منسٹر صاحب پنجاب اور ڈی سی صاحب جھنگ کو صرف جھنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا جو شہری ایریا ہے وہی شہر ہی لگتا ہے کیا۔ ضلع کے دوسرے شہر، شہر نہیں؟ ان کو ضلع کے دوسرے شہروں پر بھی برابر کی نظر کرم کرنی چاہئے جھنگ کے اکثر سیاسی کپتان تو اپنے اپنے قائدین کے دفاع، مخالف اور مخالف کے قائدین کو ننگا کرنے میں لگے رہے اور لگے ہوئے ہیں ڈی سی صاحب سے گزارش ہے کہ ضلع کے باقی شہروں کو بھی پنجاب سیٹیز پروگرام میں شامل کریں یا چیف منسٹر سے شامل کروائیں تاکہ پورے ضلع کے لوگ چیف منسٹر صاحب اور ڈی سی صاحب کو دعائیں دیں۔
منظر حسین ارائیں
رہنما تحریک حقوقِ جھنگ










