۔گڑھ مہاراجہ اور گرد و نواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔۔ پولیس خاموش تماشائی ۔۔ گزشتہ 20 دن میں چوری کی درجنوں وارداتیں ۔۔۔ متاثرین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)تفصیل کے مطابق : تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود منڈا چوک میں گزشتہ رات تین گھروں کی چوری ہوی ہے جس میں محمد صدیق میئو کے تقریباً 20 من گندم اور بیوہ خاتون پروین مائی کی 2 من ، عبدالرحمن کمہار عرف مانا کلاسن کے 5 من اور شیخ محمد اشتیاق کے 2من چوری کر کے لے گے ، 20 دنوں کے دوران درجنوں وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا،
گڑھ مہاراجہ میں چور گینگ بے لگام ہو گے ہیں اور تھانہ گڑھ مہاراجہ کی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے
گڑھ مہاراجہ کی عوام نے RPO فیصل آباد اور DPO جھنگ DSP تحصیل احمد پور سیال سے پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کر کے جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ چوری کی وارداتوں میں کمی آسکے اور عوام سُکھ کا سانس لے سکیں
رپورٹ میاں احمد رمضان













