شورکوٹ: صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدواران امیر عباس خان سیال، خالد غنی، خالد محمود سرگانہ کی بڑی سیاسی بیٹھک، تمام عہدیداران ایک پیج پر، رپورٹ محمدعمرفاروق
تفصیلات کےمطابق عام انتخاب سے قبل شورکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران کی بڑی سیاسی بیٹھک ہوئی جس کی قیادت امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 110 صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال، نے کی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ایم۔پی۔اے پی پی 130 امیر عباس خان سیال،امیدوار برائے ایم۔پی۔اے پی پی 129 چوہدری خالد غنی، امیدوار برائے ایم پی اے 128 خالد محمود سرگانہ نے شرکت موجود سیایسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ
جو پارٹی کا فیصلہ ہے وہ ہمارا فیصلہ ہے، جھنگ کو ڈویژن بنائیں گے، ہسپتال اور تعلیم پر توجہ دینی چاہیے، عام انتخابات میں ایک ہی پینل پر کامیابی کا عزم کیا، اس موقع پر چوہدری فیصل مقصود چیمہ، محمد نیاز اکبر، چوہدری ساجد غنی، مہر حذیفہ خان سیال، مہر رمضان گگڑانہ سیال، مہر رفیق گگڑانہ سیال محمد اویس، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز













