2024:نئی ٹیکنالوجیز
تحریر :محمد عزیر گل
معلوم چھ ہزار سال کی تاریخ میں اتنی ترقی نہیں ہوئی ، جتنی گذشتہ چند عشروں میں ہوئی ہے ، ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں ، پہلے پہلےکسی بھی نئی ایجاد کو حیرت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا ، بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر یقین نہیں آتا تھا ، لیکن اب اس ترقی سے طبعیت ایسی مانوس ہوئی ہے کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوئی بھی اپنا آئیڈیا پیش کرتا ہے ، یا کچھ نیا بتاتا ہے تو ہم فورا تسلیم کر لیتے ہیں کہ ایسا ہوسکتا ہے ، اس ٹیکنالوجی نے زندگی کے ہر حصہ میں پیش رفت کی ہے ، خواہ وہ ایجادات مواصلاتی ہو یا طب ، ٹرانسپورٹ یا دفاعی ،دنیا کو تبدیل کرنے میں بہت زیادہ مدد کی ہے ، لوگوں کی زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کی ہیں ، اس کے کام کی رفتار میں بہت اضافہ کیا ہے ، زندگی کو جینے ، دیکھنے اور گزارنے کے حوالے سے کئی نئے راہ کھولے ہیں ، جس سے انسانی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی واقع ہوئی ہے ، آج ہم کچھ نئی ایجادات کے بارے میں بات کریں گے ، جو آئندہ کچھ وقت میں پیش کی جائیں گی ، جس سے اس دنیا میں مزید ترقی کی راہیں کھلیں گی ، جس سے لوگوں کے لیے مزید آسانیوں میں اضافہ ہوگا ۔
*فریم ورک لیپ ٹاپ 16*
عمومی طور پر لیپ ٹاپ کی جنریشن بدلتی رہتی ہے ، خود کو نئی جنریشن یا کسی بھی نئے آنے والے لیپ ٹاپ کے حصول کےلیے ہر سال نیا لیپ ٹاپ خریدنا پڑتا ہے لیکن فریم ورک لیپ ٹاپ 16 نے اپنے صارفین کے لیے یہ بہترین سہولت ایجاد کی ہے کہ اس کا صارف ہر سال نئی مشین کو اپ گریڈ نہ کرے ، بلکہ وہ اس کے لیے نئے پرزوں کو ایڈجسٹ کر کے اس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس رکھے اور ہماری پراڈکٹ کو دیر تک استعمال کرتے رہیں ، یقینا یہ ایک بہترین ٹیکنالوجی ترقی ہے ، اس میں صارفین کے لیے بہت زیادہ آسانی بھی ہے اور پیسوں کی بچت بھی ، اس کے ساتھ اس کی ضرورت بھی پوری ہوتی رہے گی ۔
*مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ*
یہ ایپل کی نئی ڈیوائس ہے ، جس کو آئی فون کے متبادل کے طور پر لایا جائے گا ، اس ہیڈ سیٹ کے اندر اور باہر 10 کیمرے نصب ہوں گے اور اس کا ڈسپلے کا ریزو لوشن بہت زبردست ہوگا ، ڈوئل k4 او ایل ای ڈی اسکرینز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی ، اس میں انٹیلی جنس آر تی فیشل کا بھی استعمال ہو گا ، ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اس ڈیوائس کو جلد جلد متعارف کروانا چاہتے ہیں ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے دس سالوں میں آئی فون کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا جائے گا ، یہ ٹیکنالوجی 2015 میں ایپل واچ کے بعد کسی بھی امریکی کمپنی کی پہلی ٹیکنالوجی ڈیوائس ہوگی ، یہ ڈیوائس اپنی نوعیت کی ایک بہترین ایجاد ہے ۔
*برین کمپیوٹر انٹر فیس*
یہ ایک ایسی چِپ ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر یا روبوٹک اعضاء کی طرح بیرونی سافٹ وئیر یا ہارڈ وئیر کے ساتھ بات چیت اور کنٹرول کرنے دیتا ہے ، اس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر کو بغیر زبان سے حرکت دیے ، یا اشارے کیے صرف سوچ کے ذریعے حکم دے سکتے ہیں ، کمپیوٹر انٹر فیس سائنسدان سمنر نارمن کا اس کے بارے کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان لوگوں کی صلاحیتوں کو واپس دینا ، جنہوں نے انہیں کسی حادثہ میں کھو دیا یا کسی وجہ سے وہ اس سے محروم ہوگے ، یہ معذور لوگوں کی نقل حرکت میں ان کا معاون بنے گا ، اس سے ان کی وہیل چئیر اور روبوٹک اعضاء مربوط کیے جائیں گے ، فالج زدہ یا چوٹ کے بعد بات نہ کرسکنے والے حضرات اپنی بات چیت آنکھوں کی حرکت سے کر سکیں گے ، یہ دماغی صحت کا خیال رکھے گی اور آپ کی نفسیاتی صورت حال کو سنبھالنے میں کردار ادا کرے گی ، آپ کی دماغی تھکاوٹ کو کم کرے گی ،دماغ کو تربیت دے سکتے ہیں ، یقینا یہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، جس سے انسان کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی اور اس بہت سارے لوگ جو اپنی زندگیوں میں بہتری اور خود مختاری محسوس کریں گے ۔
*تھری ڈی فوڈ پرنٹر*
یہ ایک پرنٹر ہے جس میں کھانا بنایا جاسکتا ہے ، اس میں خام مال تیار کر کے ڈال دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کو کمان دی جاتی ہے اور اس کے بعد یہ کام کرنے لگتا ہے اور آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق آپ کو تھری ڈی کھانا تیار کر کے دیتا ہے ، یہ عام کھانوں کے لیے نہیں بنایا گیا ، بلکہ یہ نفیس کھانوں کے لیے زیادہ استعمال ہوتا ہے ، اس ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال بیکریوں میں ہوتا ہے ، اگرچہ اس سے ذائقہ میں وہ لذت نہیں ہوتی ، لیکن اس کے باوجود یہ ایک حیران کردینے والی ٹیکنالوجی ہے ۔
*سمیل او ویزن*
یہ ایک وچوئل رئیلٹی سسٹم ہے جو چہرے یا ہوننٹوں پر پہنی ہوئی وائر لیس ڈیوائس ہے جو آپ کو سکرین پر نظر آنے والے پھول اور مختلف چیزوں کی خوشبو پیدا کر سکتا ہے ، اس پر ابھی کام جاری ہے ، اس ڈیوائس کا استعمال عمومی کرنے کے لیے اس کو مزید مختصر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی وقت اس کا استعمال کیا جاسکے ، اپنی نوعیت یہ ایک بہترین ایجاد ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی کے موجدین کی اصل غرض انسان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اس کی مدد سے موجود ذخائر کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے ، لیکن دوسری طرف اسی کا غلط استعمال بھی ہے ، جس سے ایک بہترین ایجاد مضر انسان و معاشرہ بن جاتی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجیز کے استعمال کو مثبت رکھنے کے لیے شعور پیدا کرنا چاہیے ، اس کے صارفین تک آگاہی مہم چلائی جائے ، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی ٹیکنالوجی کا منفی استعمال نہ ہو ،اس کی مدد سے صرف وہی اقدام اٹھانے چاہیے ، جس سے انسانیت کی خدمت ، سہولت اور آسانی پیدا ہو ۔
#uzairgull
#muhammaduzairgull
#عزیرگل
#محمدعزیرگل
#عزیرگل_شورکوٹی










