2023 ، سماجی خدمات میں پیش پیش
ملک غلام جیلانی آڑھتی

تحریر حبیب منظر مہدی

مخلوق خدا سے پیار سب سے بڑی عبادت ہے جس کی اساس خدمت خلق ہے جو ذات پات ، رنگ و نسل ، سرحدوں کی حدود و قیود، مذہب و مسلک، قومیت و لسانیت جیسے امتیازات سے مبرا و برتر ہوتی ہے

معاشرے میں سماجی بھلائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بنیاد انسانیت کا احساس ہے اور اسی احساس کے رشتے میں ہی انسانیت کی بقاء ہے

انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا نصب العین بنانے والی عظیم شخصیات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن سمجھا ،

بے لوث ضرورت مندوں کی امداد، مغموم۔ ، مجبور چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ، بے یار و مدد گار لوگوں کیلئے امید کی کرن، حالات کے ماروں پر چھائی ظلمت شب میں روشنی کے چراغ بن کر معاشرے میں انسانیت کی فلاح وبہبود ایسے عظیم افراد کا ہمیشہ شیوہ رہا ہے

سر زمین گڑھ موڑ کے فرزند ملک غلام جیلانی کا شمار انہی عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے بطور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب و ہم آہنگی کونسل پنجاب فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر کی حیثیت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں

ملک غلام جیلانی پیشے کے لحاظ سے ایک آڑھتی ہیں نہ کہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے کا عہدہ انکے پاس کبھی رہا ہے مگر نجی و سرکاری سطح پر انکی خدمات کا جو سلسلہ ہے وہ ان عہدوں سے کئی گنا بڑا ہے

ریسکیو 1122 سمیت انتظامی اداروں ، سکول و کالجز کی تقریبات، علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ، شجر کاری مہم، ، صحافتی سیمینارز ، علاقائی سطح پر صحت افزاء سپورٹس میلوں کے انعقاد ، مریضوں کیلئے ادویات کا انتظام، مستحق طلبہ کیلئے کتب یونیفارم کی فراہمی، خاموشی سے غرباء کی دہلیز پر حسب استطاعت راشن کی دستیابی جیسے عظیم مشن میں ملک غلام جیلانی آڑھتی پیش پیش ہیں

سال 2023 کا سفر اپنی آخری ساعتوں پر ہے ان سطور کا اختتام رضائے الٰہی کی خاطر انسانیت کی فلاح کیلئے خدمت خلق کرنے والوں کے نام کرتا ہوں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ سال نو 2024 میں ملک و قوم کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے اور کامیابیوں سے سرفراز فرمائے
آمین

# تحریر : حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808