ایک حلقہ میں منظوری، دوسرے میں مستردکیاجانا فسطائیت کی جانب قدم ہے،صاحبزادہ محبوب سلطان امیدوار این اے 108جھنگ۔


جھنگ (سٹارنیوز)NA-108 جھنگ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ
محبوب سلطان نے کہا ہے انکے کاغذات نامزدگی کہ آئین اور قانون کو روندتے ہوئے 2021 کی بے بنیاد FIRکے بیانہ مسترد کر دئیے گئے ہیں،‏یہ اختیارات سے تجاوز کی بدترین قسم اور انتخابی عمل/طریقۂ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔میدان میں رہ کرمولا پنجتن پاک کے اس غلام کا مقابلہ اپنی سابقہ دو عبرتناک شکستوں کو بھول کر سیاست کے میدان میں دلیرانہ مقابلہ کریں ۔ حلقہ کے تمام احباب سے گزارش ہے ہم ایسے اوچھے ہتھ کنڈوں سے گھبرانے والے نہیں آپ یویہی ثابت قدم رہیں اور اپنےطور ہمارا پیغام حلقہ کے طول و عرض میں پہچائے کیوں الیکشن 2024 تمام سابقہ روایتی طریقوں سے ہٹ کے ہونے والا ہے ،عملی طور بہت جلد بھرپور طریقہ سے حلقہ میں باقاعدہ کمپین کا آغاز کرنے والے ہیں ،اس موقع پر میں اپنےسوشل میڈیا کے تمام باہمت نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو فسطایت اور فرعویت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے اور ہم نے ان کی اس بزدلانہ حرکت کے خلاف الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ میں جارہے ہیں،مولا پنجتن پاک کے فصل و کرم سے باقی حلقوں پی پی 130 اور این اے 109 کی طرح این اے 108 میں کسی کے فرمائشی فیصلہ کو بہت جلد ختم ہوتے دیکھا رہا ہوں باقی مولا کے فصل و کرم آپ تمام غیور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ظالم مافیا کاخاتمہ ان کی شکست کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پہ ہو گا.