الیکشن 2024 سیاسی جماعتیں
تحریر عبدالستار سپرا
کئی مہینوں سے الیکشن 2024 کی گونج زورو شور ہے پہلی اسمبلی آپنے 5 سال مکمل کر کے نمائندے آپنے آپنے گھروں کو لوٹ گئے نے الیکشن کی آمد آمدہے سیاسی نمائندے زوروشور سے کاغذات جمع کروانے میں لگے ہوئے ہیں کہیں پے شور شرابہ ہے کاغزات جمع نہ ہونے کی شکایات آ رہی ہیں یہ وہ ہی سیاسی پیادے ہیں جو کئ بار اسمبلیوں میں گئے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رھا اربوں روپے کی کک بیکس کے سکینڈل سامنے آئے ایسی جمہوریت کو عوام نے کیا کرنا ہے کریپشن سے بھرے لیڈر کے کاغذات جمع کرنے کے لئے آئین کے رکھوالے کالے کوٹ میں ملبوس وکیلوں کی اک فوج کھڑی ہوتی ہے جو شخص کریپشن اور بددیانتی کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اصولاً ہونا تو یہ چاہیے جب تک وہ قانوناً کلئیر نہیں ہوتا اس کو یا اس کی فیملی میں سے کوئی بھی فرد اس پراسس میں حصہ نہ لے لیکن بد قسمتی سے انوکھی جمہوریت ہے گھر سے مرد و عورتوں کی لائن الیکشن کی دوڑ میں لگی نظر آتی ہے دنیا کی تاریخ میں یہ واحد جمہوریت ہے چور اسمبلی کا الیکشن لڑتا ہے پیسے کے یا ڈنڈے کے زور پر دھاندلی سے الیکشن جیتا تو پہلے کیس معاف دوبارہ لوٹ مار شروع اگلے پانچ سال غریب کے تن سے کپڑے دو ٹائم کی روٹی چھیننے کے درپے ہوتے ہیں جمہوریت کا نظام ایسا ہے عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے مہینے میں 3سے 4 بار بجلی مہنگی 2 سے 3 بار گیس مہنگی وہ بھی ڈیڑھ سے 2 سو فیصد فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پے پے لوٹ مار کی جاتی ہے ہر ماہ دو تین بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہوتا ہے بیروزگاری اتنی ہے کہ مزدور و غریب طبقہ زمین بوس ہوتا جا رہا ہے سوال یہ ہے اگر حکومتی وسائل نہیں ہیں تو پاکستانی بینکوں سے قرض کیوں لیا جاتا ہے بیرونی قرضوں میں کیوں اضافہ ہوتا ہے اربوں روپے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ایسے الیکشن پے کیوں بانٹے جاتے ہیں ایک ایک امیدوار چار چار پانچ سیٹوں سے الیکشن لڑتا ہے پھر پسند کی سیٹ رکھ لی دوبارہ اس سیٹ پے الیکشن ہوتا ہے ایسا کھلواڑ مزاق اس عوام کے ساتھ کب تک چلتا رہے گا اس جمہوریت کا عوام کو کیا فائدہ ہے ؟ کسی ایک حکومت کو ٹک کے رہنے دیا جائے وہ کتنا کھائے گا ایک نہ ایک دن اس کا دل بھرے گا تو اس ملک و قوم کے لئے سوچے گا یہاں تو باریوں والا سلسلہ کب تک چلتا رہے گا اس عوام کی تقدیر کب بدلے گی کب وہ وقت آئے گا جب ہم اس قرضے سے آزاد ہوں گے ہمارے ملک سے کریپشن اور چوروں کا خاتمہ ہو گا جیل میں گھپلوں میں پکڑے ہوئے بھڑیوں سے ہماری جان چھوٹے گی ملتے ہیں اگلے ہفتے الیکشن کے پس مںظر کے ساتھ الله نگہبان










