سٹی پریس کلب شورکوٹ کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سٹی پریس کلب کے آفس میں منعقد ہوٸی

شورکوٹ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب کے نومنتخب عہدداروں کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید اور نعت شریف کیا گیا، مہر عمران کملانہ نے صدر، حاجی گلزار احمد سینٸیر نائب صدر، کلیم اللہ طور نائب صدر، عبدالوحد مجاہد چٸیرمین، چوہدری عاطف شہزاد واٸس چٸیرمین، اویس امیر مغل جنرل سیکرٹری، فرقان راٹھور جواٸنٹ سیکرٹری ، ملک محمد مجاہد سیکرٹری فنانس، رانا عمران مانی سیکرٹری انفارمیشن، کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں چٸیرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد سعید ممبر الیکشن کمیشن چوہدری محمد انور اور انجٸنیر شیخ زین العابدین کے ممبران سے حلف کا عہد لیا تقریب میں ممبران سٹی پریس کلب حاجی علیم مغل ، کامران احمد اور حُسین احمد نے سمیت دیگر افراد تقریب میں شریک تھے.

رپورٹ کلیم اللہ طور