رکیے۔۔۔۔۔ آگے موت ہے ۔

تحریر عمران مہدی

ہم اپنے حصے کی زہر بیچ بھی رہے ہیں اور کھا بھی رہے ہیں ۔ اور یہ زہر ہمارے انگ انگ کے رنگ میں بھنگ ڈال رہی ہے ۔ ہم زہریلی خوراک سے موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں ۔

1۔۔گٹر کے پانی سے بے زاٸقہ بے موسمی سبزیوں نے رگ و جان میں زہر بھر دیا ہے ۔۔شوگر سے بلڈ ۔۔بلڈ سے کینسر یرقان تک وبال جان بن رہی ہیں۔ ۔

2۔۔۔ہم انسانوں نے تہ خاک پانی گندا اور گدلا کردیا ہے۔ پانی میں سنخیا کی مقدار حد درجہ بڑھ گٸی ہےTds 1200 تک چلی گٸی ہے۔۔ یرقا ن جگر کا کینسر میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔ٹھہرییے پانی میں فلٹر لگواٸیں ورنہ بہت جلد آپ کو گردوں میں ڈیلاسز کا فلٹر لگوانا پڑے گا ۔

3۔۔دودھ میں گندے پانی سے بال صفا پوڈر تک ہم دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا ہے ۔ ٹیکے سے کچا دودھ اور کیمیل سے دودھ کو ہم نے زہر بنا دیا ۔

4مشروبات میں سینکڑوں کیمکل نےنظام ہاضمہ کی دھجیاں آڑا دیں ہیں۔ آدھا پاکستان معدہ کے مرض میں مبتلا گیا۔۔ بندہ بیمارستان بن گیا۔ ۔ رکیے مشروبات زہر ہیں۔

5۔گھی کے ہارٹ اٹیک کی صورت میں رزلٹس آنا شروع ہو گٸے ہیں۔ 20 سال قبل مارکیٹ میں آنے والا پروڈکٹ گھی نے شریانیں بند ب بند پ بند تے ہر دوسرا بندہ ہارٹ اٹیک سے مررہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی ہے stay گھی کمپنیوں نے لے رکھا ہے۔

6۔۔دوا ساز کمپنیوں نے بڑی ہوشیاری سے جال بچھا دیے ہیں۔ کالم نگار صرف بلڈ کا مریض تھاmedicine کھانے سے اب شوگر جگر بواسیر فرسٹریشن اور یوں سمجھیں مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔۔ اب کھڑا ہی نہیں ہو پاتا۔۔

مرچوں میں اینٹیں ۔۔براٸلر میں سوور ۔۔ونڈا کھاتے جواں ہوتے کٹے۔۔براٸلر فش ۔۔فاسٹ فوڈ موت ۔۔دال میں کالا ۔۔چینی میں وہ شرینی نہ رہی ۔

قاری کا سوال ہوگا ہم آخر کھاٸیں کیا ۔۔ پیچھے بچھا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں نہیں ایسا ہر گز نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں۔ آپ ہمیشہ اچھا کھانا کھاٸیں۔ متوازن غذاٸیں کھاٸیں ۔۔ڈاکٹرز کی ہدایات پہ عمل کریں۔ صحت مند اقدام کریں۔

واک ۔متوازن غذا ۔۔ عبادت سے اپنا خیال رکھیں۔

ترقی یافتہ ملکوں میں سب سے بڑا محکمہ فوڈ کا محکمہ ہے۔۔ جہاں فل چیک اینڈ بیلنس ہے سزاٸیں ہیں جرمانے ہیں۔ یہاں رکیے یہاں ہمارا محکمہ فوڈ آپ سب جانتے ہیں۔

عمران مہدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سماجیات ۔۔۔۔۔۔محمودکوٹ ۔