خالد نواز سدھرآئچ بطور سیاستدان
تحریر۔ جاوید اقبال ناصر
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!ا
خالد نواز سدھرآئچ رجانہ کے نواحی چک نمبر 288 گ ب سے تعلق رکھتے ہیں اور PAF کالج شور کوٹ کے فارغ التحصیل ہیں – خالد نواز سدھرآئچ بہت عرصہ سے پس پردہ رہ کر پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام کر رھے تھے وہ عمران خان کے ویژن سے بہت متاثر تھے وہ چاہتے تھے کہ اگر پاکستان میں بطور سیاستدان عمران خان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تو پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ھو سکتا ھے اس کام کیلئے وہ دامے درمے سخنے اپنے علاقہ کے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے جانے والے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے وہ اپنی جیب سے خرچ کر کے رفاعی کاموں میں حصہ لیا کرتے تھے – انہوں نے کچھ عرصہ قبل جب عوام کے پرزور اصرار پر عملی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا تو عوام کے چہرے خوشی سے کھلکھلا اٹھے اور عوام نے انھیں اپنا لیڈر چن لیا کیونکہ خالد نواز سدھرآئچ کی سوچ کا کینوس بڑا وسیع ھے وہ ایک اعلیٰ دماغ رکھتے ہیں اور اپنے حلقہ کے لوگوں کو اکثر بتاتے رہتے ہیں کہ میری سیاست سولنگ نالیوں اور تھانہ کچہری کی سیاست نہ ھو گی بلکہ میرا سارا فوکس اعلیٰ تعلیم ؛ اچھی صحت اور اچھے روزگار پر ھو گا – اور اس مقصد کو لے کر ھی وہ سیاسی میدان میں آئے ہیں وہ اکثر عوام سے اپیل کرتے رہتے ہیں کہ خدا را اپنے حقوق کو پہچانیں اچھے اور برے میں فرق کریں – خالد نواز مقامی سطح سے نکل کر اب قومی سطح کے سیاستدان بن چکے ہیں – ان کی تحریک انصاف کیلئے بے لوث خدمات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کیلئے نیک جذبات کو مدنظر رکھ کر پارٹی کی ہائی کمان نے انھیں قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ھے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے اور ان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ھے – اور حلقہ میں ہر طرف جشن کا سماں نظر آتا ھے










