جنرل الیکشن جھنگ پولیس اور جھنگ پولیس کا کپتان
تحریر مہر نوید سدھانہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ

الیکشن ہوگا یا نہیں ہوگا نہیں ہوگا آخر کار 8 فروری کو ہوگیا لیکن جھنگ بڑا حساس ضلع تھا یہاں الیکشن بڑا چیلنج تھا خاص کر مذہبی ایشو شہری سیٹ پر ایک بہت بڑا چیلنج تھا عام طور پر لوگ پولیس کے رویہ سے خائف رہتے ہیں جھنگ پولیس کے کپتان راشد ہدایت کے بطور ڈی پی او شپ سروس میں پہلا جنرل الیکشن تھا اور وہ۔بھی جھنگ ضلع کا
بلاشبہ راشد ہدایت پی ایس پی گروپ کا ایک ہیرا آفیسر ہےعام طور پر سی ایس پی آفیسر کے بارے اور پھر پولیس آفیسر ہو تو ایک اکڑ اور مغروریت کا عنصر ہوتا ہے مگر راشد ہدایت آیک ایسا افیسر ہے جس سے کوئی غریب کوئی امیر کوئی بااثر ملے سب کے ساتھ ایک ملنسار رویہ اور سب سے بڑھ کر خوش اخلاقی
جنرل۔الیکشن میں پورے ضلع میں پولیس کی ایک شکایت بھی سامنے نہ آئی اگر پولیس سے کسی نے اونچی آواز میں بات کی تو جھنگ پولیس کے جوانوں کا رویہ بہت مختلف تھا یہ سب ان کے کپتان کی بہتر پالیسی تھی خواتین پولیس بھی اسی طرح اخلاق سے پیش آتی رہی
جھنگ حلقہ این اے 109 میں جو پولنگ اسٹیشن پر واقعہ ہوا بیلٹ چھین کر لے گئے جس سے شہر میں آگ لگ سکتی تھی واقعہ ایسا تھا کہ الیکشن کا عمل رک سکتا تھا مگر جھنگ پولیس کے کپتان نے معاملہ کو اس طریقہ سے ہینڈل کیا کہ فوری ایف آئی آر دیکر سامان بھی برآمد کر لیا اور الیکشن کے عمل میں کوئی رکاوٹ بھی نہ آئی یہ سب کچھ عمل امن سے جاری رہا اور الیکشن پراسس بڑی خوش اسلوی سے جاری رہا اور پولیس کا رویہ انہتائی قابل تعریف تھا اسی طرح مسن کے علاقہ کابلی میں فائرنگ کا واقعہ ہوا مگر پولیس نے فوری ہینڈل کیا ڈی پی او جھنگ خود وزٹ کرتے رہے اور لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرتے رہے اس کے علاوہ حساس پولنگ اسٹیشن پر جہاں مذہبی عنصر تھا وہاں بڑی تیکنیک سے پولنگ چلائی
جھنگ پولیس نے ایک زبردست کام کیا پولنگ کے اندر اور باہر ان کا رویہ سب امیدواروں اور سب کے ایجنٹس کے ساتھ منصفانہ تھا سب کو عزت دی یہ سب کچھ کپتان کی ہدایت تھی کہ ہمارے لیے سب برابر ہیں اور الیکشن کے بعد رزلٹ کے موقع پر بڑی حساس صورتحال تھی خاص کر ماضی کے ریکارڈ کے مطابق دھرنے لڑائی جھگڑے سامنے تھے مگر جو امیدوار ہارے جھنگ پولیس کے بہترین انتظامات کی وجہ سے چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کر سکے۔اس کے علاوہ ڈی ہی او جھنگ سب سے رابطہ میں تھے بلاشبہ جنرل۔الیکشن پر جھنگ پولیس اور ان کے کپتان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے
ویلڈن جھنگ پولیس
ویلڈن۔ڈی پی او جھنگ