اللّٰہ تعالیٰ نے ذریعت ابراہیم علیہ السلام کو پاک کرنے کا وعدہ فرمایا جس میں اولاد ابراہیم علیہ السلام سے لے کر اولاد فاطمہ سلام اللہ علیہا تک سب پاک ہیں،اللہ تعالیٰ نے سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے ذریعے سے ابراہیم علیہ السلام کی آنکھیں ٹھنڈی فرمائیں،ان کی طہارت پہ قرآن مجید کی آیت تطہیر گواہ ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان

بارہ میل( سٹارنیوز)اللّٰہ تعالیٰ نے ذریعت ابراہیم علیہ السلام کو پاک کرنے کا وعدہ فرمایا جس میں اولاد ابراہیم علیہ السلام سے لے کر اولاد فاطمہ سلام اللہ علیہا تک سب پاک ہیں،اللہ تعالیٰ نے سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے ذریعے سے ابراہیم علیہ السلام کی آنکھیں ٹھنڈی فرمائیں،ان کی طہارت پہ قرآن مجید کی آیت تطہیر گواہ ہے۔ان خیالات اظہار مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے گذشتہ روز کبیروالا میں چھٹی سالانہ مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس میں اپنے خصوصی خطاب میں کیا ان کے علاوہ کانفرنس میں مناظر اسلام مفتی محمد حنیف قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا محفوظ عن الخطاء ہیں جس کے دل میں ان کا احترام نہیں وہ ایمان سے فارغ ہے،عصر حاضر میں ذکر اہلبیت بالخصوص ذکر سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا جناب مریم جناب ہاجرہ اور جناب آسیہ سلام اللہ علیہا کی بھی سردار ہیں اور جنت کی تمام عورتوں کی بھی سردار ہیں،فخر اولاد آدم میں فخر نسواں ہیں،کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے قاری محفوظ عبد العزیز اور تنزانیہ سے قاری فردان آدم نے سماں باندھ دیا،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت قاری نسیم سلطانی اور طارق اسماعیل حاکم نے حاصل کی،عشاء سے لے کر نماز تہجد تک محفل میں نور کی بدلی چھائی رہی،مقررین حاضرین سے دادیں سمیٹتے رہے،نقابت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ صفدر علی محسن نے سر انجام دیے،کانفرنس ہذا میں امسال کی طرح مشائخ عظام تشریف لائے جن میں دربار عالیہ سید موسیٰ پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین ابو الحسن جماالدین گیلانی،سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف سید غلام مہر علی گیلانی،دربار عالیہ دھولر شریف کے سجادہ نشین سید شبر محی الدین بخآری اور آستانہ عالیہ تنویریہ کے سجادہ نشین سید حیدر حسن المعروف سید بھائی جان نے شرکت کی،محفل کے اختتام پر سید ساجد حسین شاہ بخآری نے دعا فرمائی اور بعد میں حاضرین کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی