پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے اے ایس آئی منور ستار نے مجھے بغیر کسی وجہ کے دو دن تھانے کی حوالات میں بند رکھا،ملازمین مجھ پر تشدد بھی کرتے رہے،15 ہزار روپے بطور رشوت لے کر چھوڑ دیا،جامعہ تلاشی میں 3500 روپے کی رقم بھی واپس نہ کی،ڈی پی او خانیوال مجھے انصاف فراہم کریں،آصف بھٹی کی پریس کانفرنس

بارہ میل(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے اے ایس آئی منور ستار نے مجھے بغیر کسی وجہ کے دو دن تھانے کی حوالات میں بند رکھا،ملازمین مجھ پر تشدد بھی کرتے رہے،15 ہزار روپے بطور رشوت لے کر چھوڑ دیا،جامعہ تلاشی میں 3500 روپے کی رقم بھی واپس نہ کی،ڈی پی او خانیوال مجھے انصاف فراہم کریں،آصف بھٹی کی پریس کانفرنس۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے رہائشی آصف بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تین دن پہلے تھانہ سٹی کبیروالا کے اے ایس آئی منور ستار اور اسکے ساتھ تین ملازمین نے مجھے بغیر کسی وجہ کے اٹھا کر تھانے لے آئے دو دن حوالات میں بند رکھا مجھ پر تشدد کرتے رہے اور بعد میں 15 ہزار روپے بطور رشوت وصول کرکے مجھے رہا کر دیا جامعہ تلاشی کی رقم 3500 روپے بھی مجھے واپس نہیں کی میرا آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے،واضح رہے اے ایس آئی منور ستار کے خلاف پہلے بھی کرپشن کی مختلف اداروں میں عوام نے درخواستیں دے رکھی ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ منور ستار کو فی الفور معطل یا تبدیل کیا جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی