تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور میں کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات،تین مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور کی دکان سے نقدی،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کی بروقت کاروائی ڈکیتی کرکے بھاگنے والے تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
بارہ میل(نامہ نگار)تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور میں کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات،تین مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور کی دکان سے نقدی،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کی بروقت کاروائی ڈکیتی کرکے بھاگنے والے تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،ڈکیتی کی رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا،دوسری واردات میں موضع شیر گڑھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر محمد اسلم نامی شخص کو فائر لگ گیا جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں زیر علاج ہے،گرفتار ڈاکوؤں کی تفتیش جاری ہے مزید بھی ڈکیتیوں سے پردہ اٹھنے گا،ڈکیت گینگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو انجام تک پہنچاؤں گا،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل محمد حنیف گجر کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تھانہ بارہ میل کی حددو مست پور میں قیصر عباس کی کریانہ سٹور کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی جہاں سے نقدی تقریبا 15 ہزار،3 موبائل فون اٹھا کر فرار ہو رہے تھے کہ مقامی پولیس تھانہ بارہ میل کو اطلاع ملی پولیس ملازمین اے ایس آئی محمد عارف،کانسٹیبل گل شیر،ثقلین،محرر محمد ارشد،ڈرائیور عدنان کی بروقت کاروائی سے تینوں ڈاکو گرفتار ہو گئے جن کی تفتیش جاری ہے جبکہ دوسری واردات موضع شیر گڑھ میں ہوئی اور مزاحمت پر محمد اسلم نامی شخص کو فائر لگ گیا جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بارہ میل محمد حنیف گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے،گرفتار ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچائیں گے دوران تفتیش مزید بھی ڈکیتیوں سے پردہ اٹھے گا،ڈکیت گینگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












