ایس ایچ او مہر نواز نول گیارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور سابق ڈی ایس پی کی کہانی
تحریر علی امجد چوہدری
احمد پور سیال میں تین چار قبل ایک ڈی ایس پی صاحب تعینات ہوئے تھے یہ دور دراز سے آئے تھے انتہائی ایماندار آفیسر تھے اور جلد عوام کے دلوں میں گھر کر گئے ایک روز میں ان کے دفتر گیا اس روز خلاف معمول یہ افسردہ لگ رہے تھے معمول میں یہ ہشاش بشاش دکھائی دیتے تھے تاہم اس روز ان کی افسردگی معنی خیز تھی میں نے اسی حوالے سے استفسارتو بولے چوہدری صاحب میں ڈیپارٹمنٹ میں اپنےان دوستوں کو غلط ثابت کرنا چاہتا تھا جو میری اس شہر میں تعیناتی کے خلاف تھے یہ پوسٹ چند ماہ سے خالی تھی اور پولیس آفیسرز یہاں تعیناتی سے ہچکچا رہے تھے آفیسرز کا خیال تھا کہ یہاں conspiracies hatching کچھ زیادہ ہی ہے مگر میں نے اس چیلینج کو قبول کر لیا مگر شاید میرے وہ دوست ٹھیک کہتے تھے میں نے ان سے وجہ جاننے کی کوشش کی مگر وہ زبان کھولنے پر تو تیار نہ ہوئے البتہ ٹرانسفر کی کوشش میں لگ گئے اور دو ہفتوں کی کوشش کے بعد یہاں سے چلے گئے یہ کسی ایک آفیسر کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس سے منسلک کچھ اور بھی واقعات ہے جن کا تزکرہ پھر کبھی یہاں موجودہ صورتحال کو ہی لے لیتے ہیں ایس ایچ او مہر نواز نول کو جس وقت تعینات کیا گیا اس وقت جرائم کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ چکی تھی یہ نئے ایس ایچ او کے لیئے بڑا چیلینج تھا تعیناتی کے بعد یہ ایک ماہ تک اتنے مصروف رہے کہ گھر کا راستہ تک بھول گئے یہ کسی بھی ایس ایچ او کی بڑی Devotion تھی اس دوران انہوں نے بڑے گینگ پکڑے کروڑوں کی ریکوریز کیں اب اسی دوران سمندوانہ کے موضع سدھانہ میں ایک مبینہ اغوا کی واردات ہوگئی جسے مبینہ طور پر پہلے مخفی رکھنے کی کوشش کی گئی پھر اچانک سے پولیس سے اپروچ کیا گیا پولیس نے ایف آئی آر رجٹرڈ کی ایک ملزم کو گرفتار کیا ملزم پولیس کی تحویل میں ہے اب مدعیان کی طرف سے سوشل میڈیا پر یلغار کر دی گئی ہے بحثیت جرنلسٹ تقریبا پورے پنجاب کے سب اضلاع کو کوور کر چکا ہوں جرائم کی بڑی سٹوریز پر کام بھی کیا پے مگر یہاں ایف آئی آر لڑکی کی والدہ اور والد کے بیانات اور سوشل میڈیا پر ٹرائل میں واضح تضاد دکھائی دے رہا ہے انتہائی حیران کن ہے کہ ایک بہن اپنی سگی بہن کا ریپ اپنے خاوند اور دیوروں سے کراتی ہے اور مدعی کے ایک صاحبزادے کی بیوی بھی ملزمان کی بہن پے انتہائی تضادات سے بھرپور اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری اور اہف آئی آر کے انداراج کے باوجود ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال کا مسلسل ٹرائل مجھے نہ جانے کیوں اسی ڈی ایس پی کی یاد دلا رہا ہے جس نے کہا تھا یہاں conspiracy hatching زیادہ ہی ہے
علی امجد چوہدری
ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا
علاقہ تھانہ احمدپورسیال میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس کے فوری تحرک سے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق صدیق نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی بڑی بیٹی رخسانہ نے نشہ آور شئے کھلا کر اپنی 11 سالہ چھوٹی بہن بشری کو اپنے ساتھ سسرال خانیوال لے کر گئی، جہاں اس نے اپنے شوہر عرفان اور دو دیور امین اور ساجد سے اپنی بہن کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنوایا، پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔اور تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق الزام علیہان عرفان، امین اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں، جبکہ ملزمان کی بہن مدعی مقدمہ صدیق کی بہو بھی ہے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ کو ہر تحقیقاتی پہلو سے دیکھا جائے، کسی بے گناہ کو ہرگز سزا نہ ملے اور کوئی گناہ گار سزا سے نہ بچ پائے۔مزید ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواتین اور کم سن بچوں کے حوالے سے تمام سنگین نوعیت کے کسیز کو سنجیدگی و حساسیت کیساتھ میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن اور متعلقہ ڈی ایس پی کو تفتیش کی نگرانی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا
لیہ:پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹوں کا راج، شہری لٹنے پر مجبور،عوام کا محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کوشٹرڈائون ہڑتال کا اعلان،،،اخراجات پورے نہیں ہوتے،، سستی روٹی کیسے بیچیں،،آئے روزتندورمالکان کی گرفتاریوں اورانتظامیہ کے جرمانے قابل قبول نہیں،،
صدر نائی بائی ایسوسی ایشن
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کردی گئی
ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی، نوٹیفیکیشن
*پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان*
*یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں صوبے بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے*
رانا ثناءاللہ کو وزیراعظم شہبازشریف کا مشیر مقرر کردیا گیا
رانا ثناءاللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا
*نواں کٹا کھل گیا*
*کسان یکم کا انتظار کر رہے تھے کہ گندم مہنگی ہونے کا چانس ھے مگر حکومت نے کسان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا*
گندم کسان رل گئے/ پنجاب حکومت کا دو ٹوک اعلان
ہمارے پاس غیر ملکی گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے گندم خریدنا اب ہمارے لیئے چیلینج ہے باردنہ بھی نہیں دے سکتے مزید سٹاک کی اور خریداری کی ہمارے پاس گنجائش نہ ہے غیر ملکی گندم فی من 2500 روپےتھا سے زائد ہے اور نہ ہی مہنگی ملکی گندم ہم خرید سکتے ہیں اس سال شاید خریداری مرکز بھی نہ کھلیں
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا اعلان
دوسری طرف کسان مہنگا پانی مہنگی کھادیں اور بھاری اخراجات کر چکے ہیں اور اب کم قیمت میں بیوپاری کو گندم دینا ان کے لیئے زندگی موت کا سوال ہے وہ سارا سال اسی پیداوار سے اخرجات اور ادھار شادی بیاہ کا چکر نکالتے ہیں اب جب یہ پورے نہ ہوں گے تو وہ کہاں جائیں گے ملازم پیشہ اور مزدور دکاندار کو تو کم قیمت گندم مل جائے گی مگر کسان ہی رل جائے گا کچھ عرصہ قبل جب گنے کے نرخ حکومت نے کم کر دیئے تو اس پر ملوں نے خریداری نہ کی تو کسانوں نے گنے کو آگ لگا دی تھی اللہ نہ کرے اب گندم پر تو اس بات کی یہ نوبت نہ آئے
۔










