احمدپورسیال (ذیشان ظفر گوندل بیوروچیف کے قلم سے) تھانہ احمدپورسیال میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا معاملہ پولیس کے فوری تحرک سے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق صدیق نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی بڑی بیٹی رخسانہ نے نشہ آور شئے کھلا کر اپنی 11 سالہ چھوٹی بہن بشری کو اپنے ساتھ سسرال خانیوال لے کر گئی جہاں اس نے اپنے شوہر عرفان اور دو دیور امین اور ساجد سے اپنی بہن کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنوایا پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے مزید تفصیلات کے مطابق الزام علیہان عرفان، امین اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں جبکہ ملزمان کی بہن مدعی مقدمہ صدیق کی بہو بھی ہے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال محمد نواز نول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ کو ہر تحقیقاتی پہلو سے دیکھا جائے کسی بے گناہ کو ہرگز سزا نہ ملے اور کوئی گناہ گار سزا سے نہ بچ پائے مزید ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں خواتین اور کم سن بچوں کے حوالے سے تمام سنگین نوعیت کے کسیز کو سنجیدگی و حساسیت کیساتھ میرٹ پر یکسو کیا جائے ڈی پی او جھنگ نے ایس پی انوسٹی گیشن اور متعلقہ ڈی ایس پی کو تفتیش کی نگرانی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے

رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل بیوروچیف روزنامہ عوامی آواز فیصل آباد و صدر تحصیل پریس کلب تحصیل احمدپورسیال