تعارف قاسم علیخان سیال
تحریر ۔مصطفی علی قریشی 
باھوؒ دی نگری دے ہیرے
تعارفی سلسلہ نمبر:1
تعارف قاسم علیخان سیال
تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ
معروف ادیب و دانشور
امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ حوصلہ افزائی سیریز کا سلسلہ شروع کیا ہے ہمارا مقصد ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو معاشرے کی بہتری کے لیے مختلف پلیٹ فارمز سے کوشش کر رہے ہیں تو آج ہماری سیریز کی پہلی قسط ہے اور جس شخصیت کا ہم زکر کرنے والے ہیں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں بہت ہی خوبصورت،بااخلاق،شفیق شخصیت ہیں تحقیق،معلومات اخلاقیات، اور مہذبانہ طرز تحریر کے حامل تحصیل احمد پور سیال کے مایہ ناز لکھاری جناب عزت ماب سر قاسم علیخان سیال صاحب جو ایک طویل عرصہ سے اپنی قلم کے زریعے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں انکی قلم سے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز اٹھی انھوں نے ہمیشہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی ترجمانی کی انھوں نے قلم کی طاقت سے معاشرے کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جو الفاظ لکھے وہ تاقیامت یاد رکھے جاہیں گے کیونکہ جسم کی موت تو ہو سکتی ہے لیکن کردار کی موت نہیں ہو سکتی اخلاق کی موت نہیں ہو سکتی تاریخ میں آپکی لازوال محنت،عوامی محبت،خدمت خلق کے جزبے کو سنہری الفاظ میں لکھا جاے گا آپ روزانہ کی بنیاد پر علم و ادب سے بھرپور تحریریں لکھتے رہتے ہیں آپ کے الفاظ نوجوان نسل کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں ہوتے ہمیشہ سبق آمواز اور قیمتی الفاظ کا چناو آپ کی خاصیت ہے کبھی آپ کی قلم سے کرپٹ سسٹم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے کبھی آپکی قلم سے مہنگای سے ستائی ہوئی غریب عوام کی داد رسی کی جاتی ہے کبھی آپکی قلم سے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی جاتی ہے کبھی آپکی قلم سے ناہل سیاستدانوں کو آئینہ دکھایا جاتا ہے کبھی آپکی قلم سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں سے محفوظ رہنے کا بتایا جاتا ہے آپ نے ہمیشہ وہ الفاظ لکھے جس سے حضرت انسان مستفید ہو سکے اسکے علاوہ تحصیل احمد پور سیال میں تعلیم و تربیت کی پروگرامز ہوں،ویلفیر فاوٴنڈیشن کی تقریبات ہوں، علم و ادب کی محافل ہوں آپ ہمیشہ پہلی صف میں نظر آتے ہیں آپکے اخلاق ،محبت،شفقت بھرے الفاظ کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپکی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ہماری دعا آپ اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں کیونکہ زندگی وہ جو کسی کے کام آئے ہر انسان اپنی زات کے لیے جیتا ہے لیکن مزہ تو تب ہے کہ آپ اپنی زندگی کو انسانیت کے واقف کر دو کیونکہ یہ زندگی تو عارضی ہے اگر کسی چیز نے تاقیامت زندہ رہنا ہے تو وہ آپکی محبت،اخلاق،بھائی چارہ،کردار ہے خدا آپکی توفیقات میں اضافہ کرے اور اسی طرح علم و ادب کی روشنی سے معاشرے کو روشن کرتے رہیں
والسلام خاکسار: مصطفی علی قریشی












