نامورادیب، صحافی و شاعرمحمدعبداللہ نظامی شہید

کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔۔۔!!

وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔۔۔!!

نامور صحافی، ادیب، مدیر، شاعر، افسانہ نگار محمد عبداللہ نظامی 1982 ء کو کوٹ سلطان ضلع لیہ میں پیدا ہوئے، زمانہ طالب علمی سے ہی ادبی و صحافتی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوئے، وہ مسلسل کئی برس کوٹ سلطان پریس کلب کے صدر رہے، ملک کے سب سے بڑے اشاعتی ادارے روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے نمائندے تھے، اپنی ادارت میں لیہ سے ادبی خبرنامے پر مشتمل منفرد جریدہ ماہنامہ تعمیر ادب شائع کرتے رہے، وہ بچوں کے مایہ ناز ادیب تھے، انہوں نے بچوں کے لیے 700 سے زائد کہانیاں لکھیں، نیز کالم نگاری میں گہری مہارت رکھتے تھے، سرائیکی میں بڑی زبردست شاعری بھی کرتے تھے۔ 24 ستمبر 2022 ء کو وہ اپنی دوسری نوبیاہتا بیوی ثمینہ کے ہمراہ کار میں ملتان جا رہے تھے کہ ان کے سالے عامر سوئیہ نے ذاتی رنجش پر دونوں کو فائرنگ کر کے پٹھان ہوٹل کے نزدیک قتل کر دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی کامل مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے بخشش فرمائے، آمین!
آج آپ کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے، کوٹ سلطان میں نظامی ہاؤس پر قرآن خوانی اور خیرات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، نظامی برادران نے تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
ہمارے ملک کا یہی مسئلہ ہے ہر بندہ خود میں جج بھی ہے۔۔۔ اور عدالت بھی۔۔۔ جب تک انصاف و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی انسانیت ایسے ہی پامال ہوتی رہے گی۔۔۔۔۔!!