مخدوم_سید_ثمر_عباس_شاہ

تحریر۔۔ سید الیاس حیدر کاظمی

ایک نہایت خوش اخلاق،درویش مزاج مہمان نواز ملنسار، دلیر اور بیباک شخصیت کے حامل ہیں۔ خوش مزاجی، وضع داری اور ہنس مکھ طبیعت نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا ہے۔ خاندانی وجاہت، شرافت اور اعلیٰ اخلاق کی بدولت علاقہ بھر میں آپ کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
آپ کی منفرد شخصیت، بہترین سیرت اور عوام سے مثالی برتاؤ کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگ آپ کو مخدوم سید علی حسین شاہ کا بڑا بیٹا تصور کرتے ہیں، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے کردار اور اخلاق سے خاندان کی روایات کو زندہ رکھا ہے۔

سیاسی و سماجی امور میں آپ فراخدلی، بردباری اور متحمل مزاجی کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ کے پاس لوگوں کا اپنے مسائل کے حل کے لیے آنا جانا لگا رہتا ہے اور آپ ہر شخص سے خندہ پیشانی، محبت اور اخلاص سے پیش آتے ہیں۔ یہی اوصاف آپ کو عوام کے دلوں میں خاص مقام عطا کرتے ہیں۔ موصوف کی شرافت، وضع داری اور نرم مزاجی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مخدوم سید ثمر عباس شاہ کو عمرِ خضری، بختِ سکندری، مزید عزت، کامیابیاں اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#سیدالیاس_حیدرکاظمی
#حضرت_عنایت_شاہ_مشہدی
#سلطان_باہو_جھنگ