نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔علی عباس شاہ

احمد پور سیال (سٹارنیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحصیل احمد پور سیال کے پیف پارٹنرز سکولوں کے طلباء کے ادبی اور کھیلوں کے مقابلہ جات کنوینئر سپورٹس کمیٹی چوہدری غلام مصطفیٰ اور محمد عطا المحسن ندیم کی سربراہی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھ مہاراجہ میں منعقد ہوئے ۔جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مہمان خصوصی علی عباس شاہ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھ مہاراجہ نے شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور بچوں کی خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس موقع پر محمد عطاء المحسن ندیم اور چوہدری غلام مصطفیٰ نے بھی خطاب کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انھیں مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔کھیلوں اور ادبی مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اب ضلعی سطح پر ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لیں گے ۔

رپورٹ سیف اللہ صدیقی