ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے رائے انصرصدیقی

جھنگ (سٹارنیوز)مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائےانصر صدیقی نے میڈل جیتنے پر پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کا یہ کارنامہ نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے اور اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اگر نیت نیک ہو اور جذبہ صادق ہو تو کامیابی کسی بھی سطح پر حاصل کی جا سکتی ہے مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائےانصر صدیقی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ارشد ندیم جیسے قومی ہیروز کی مکمل سرپرستی کی جائے اور انہیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ضرورت صرف اس کی ہے کہ ہم ان نوجوانوں کو بھرپور مواقع دیں۔ ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز