میانوالی(اللہ نوازخان)کھیلوں کو فروغ دے کر معاشرے کو صحت مند بنایا جا سکتا ہےاوراسلام میں بھی کھیلوں کی خاص اہمیت ہے۔کھیلوں کے ذریعےذہنی اور جسمانی صلاحیتیں بڑھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدید دور میں کھیلوں کی اہمیت واضح ہو چکی ہے۔اسلام نےتو پہلے ہی کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کر دیا تھا۔کھیلوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےکئی احادیث میں کھیلوں کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔گھوڑ سواری،دوڑ اور نیزہ بازی وغیرہ کے علاوہ دیگرکئی قسم کے کھیلوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا ہے۔بخاری شریف کی حدیث کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر اندازی سیکھنے کا حکم دیااورفرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ بازی اور دیگر فائدہ مند کھیل پسند فرماتے تھے۔موجودہ دور میں کئی کھیل کھیل کرجسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ورزش کرنےوالا یا کھیل کھیلنے والا فرد کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔کھیلوں کا ایک اور بھی فائدہ ہے کہ جرائم کم ہو جاتےہیں،کیونکہ کھیلوں میں مصروفیت، جرائم سےباز رکھتی ہے۔کھیل ہر عمر میں کھیلے جا سکتے ہیں،لیکن بیمار،بچےاور ضعیف افرادہلکے قسم کے کھیل کھیلیں تاکہ ان کی طبیعت بہتر رہے۔کھیلوں کی وجہ سے ہار جیت حاصل ہوتی ہےاور اس ہار یا جیت سے صبر،حوصلہ اوربرداشت جیسی عادتیں پیدا ہوتی ہیں اور یہ عادات معاشرے میں بہتری لاتی ہیں۔













