ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چک نمبر 725 گ ب میں الیونس ینگ شوٹر فٹبال کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)چک نمبر 725 گ ب میں الیونس ینگ شوٹر فٹبال کلب کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی نوجوان کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر کے چھوٹے بھائی اور وائس چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کونسل پاکستان حافظ تنویر ناصر گجر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کی گراؤنڈ آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور شائقین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حافظ تنویر ناصر گجر نے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور الیونس ینگ شوٹر کلب کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر چوہدری صادق جٹ المعروف پپو جٹ نمبردار اور سردار واصف خاں بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے بھی کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھایا اور کھیلوں کو امن و بھائی چارے کا پیغام قرار دیا۔مقامی عوام کی بڑی تعداد نے فلڈ لائٹ کے زیر سایہ دلچسپ مقابلوں سے لطف اٹھایا، اور ٹورنامنٹ کو علاقے میں مثبت سرگرمیوں کا خوبصورت آغاز قرار دیا گیا۔