جشنِ آزادی و معرکۂ حق: ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حب الوطنی کی نئی لہر
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور قیادت میں جہاں صوبہ بھر میں عوامی بہبود اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، وہیں جشنِ آزادی 2025 کے موقع پر “جشنِ آزادی و معرکۂ حق” کے عنوان سے منعقد ہونے والی تقریبات نے عوامی جوش و خروش کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔ انہی تقریبات کی ایک خوبصورت جھلک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیکھی گئی، جہاں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپور اظہار دیکھنے کو ملا۔ضلع بھر میں “جشنِ آزادی و معرکۂ حق” کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ ان تقریبات کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کر رہے ہیں، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو زمینی سطح پر حقیقت میں ڈھالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہی تقریبات کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں ایک شاندار اور بھرپور آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے کی، جب کہ تحصیلدار علی عباس، دیگر ریونیو افسران، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا “پاکستان زندہ باد”، “افواجِ پاکستان پائندہ باد” اور “ہم ہیں پاکستانی” جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے “معرکۂ حق” میں پاک وطن کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی، جس میں تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے کہا کہ یہ تقریبات نہ صرف قومی وحدت کی علامت ہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ وطن سے محبت صرف نعروں سے نہیں، عمل سے ثابت ہوتی ہے اور یہی پیغام ان تقریبات کے ذریعے ہم سب تک پہنچ رہا ہے۔ریلی کا اختتام قومی ترانے اور دعائے سلامتی کے ساتھ ہوا۔ ہر چہرہ پر ایک نیا جوش، ایک نئی امید اور وطن سے محبت کی جھلک نمایاں تھی،جشنِ آزادی ہو یا معرکۂ حق، پاکستانی قوم ہر موقع پر یکجہتی اور حب الوطنی کے رنگ بکھیرنے میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی یہ تقریبات اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ ہم سب ایک ہیں، متحد ہیں اور وطن کی سلامتی و بقاء کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں پاکستان زندہ بادافواجِ پاکستان پائندہ بادوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ*













