سالانہ عظیم الشان کپتان اشفاق میموریل دیہاتی فٹبال ٹورنامنٹ 2025ء نواحی گاؤں چک نمبر 309 گ ب میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور
)سالانہ عظیم الشان کپتان اشفاق میموریل دیہاتی فٹبال ٹورنامنٹ 2025ء نواحی گاؤں چک نمبر 309 گ ب میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی مختلف فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق صدر اور شہر کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت حاجی عامر حنیف تھے۔ اس موقع پر امریکہ سے تشریف لائے معروف ڈاکٹر معمور، معروف کاروباری شخصیت سعد بن عامر حنیف، حماد عامر، ڈاکٹر علی عامر اور سابق یونین کونسل کے کونسلر شوکت علی نے مہمانانِ اعزاز کے طور پر خصوصی شرکت کی۔مہمانِ خصوصی حاجی عامر حنیف اور دیگر معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف حاصل کیا اور ان کے کھیل کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور کھیل امن، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے بھرپور لطف اٹھایا اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔*













