ٹوبہ ٹیک سنگھ: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ عمران رسول کی ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد زاہد مجید انورسے)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور عمران رسول ہاکی اکیڈمی (رجسٹرڈ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بانی عمران رسول نے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ “شاباش ارشد ندیم، شاباش! ہمیں آپ پر ناز ہے۔”عمران رسول نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف اپنی محنت، لگن اور جذبے سے پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کے کوچ، اہلخانہ اور تمام معاونین کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم حقیقی معنوں میں پاک دھرتی کا سپوت ہے، اور آج اُس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جذبہ، محنت اور حوصلہ ہو تو کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔