خبرِ غم
انا للہ وانا الیہ راجعون
دی کنسپٹ سائنس اکیڈمی کینال روڑ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈائریکٹر پروفیسر رانا عبدالمنان منج کے سسر اور سپیریئر کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پروفیسر اقصیٰ منان کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)دی کنسپٹ سائنس اکیڈمی کینال روڑ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈائریکٹر پروفیسر رانا عبدالمنان منج کے سسر اور سپیریئر کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پروفیسر اقصیٰ منان کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔مرحوم ایک نیک سیرت، باوقار اور باکردار شخصیت کے حامل تھے، جنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق، خاندانی وقار اور اسلامی اقدار کے فروغ میں گزاری۔ ان کی وفات پر تعلیمی، سماجی و مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔