عزم استحکام
تحریر عبد الستار سپرا
افواج پاکستان
قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،جذبہ ایمانی اور شہادت سے لیس پاک فوج کے آفیسرزاور جوان اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہی ہیں،شہیدوں اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی آج پوری پاکستانی قوم سکون کی نیند سوتی ہے، افواج پاکستان کو کمزور کرنا، پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ دہشت گردی پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، آپریشن عزم استحکام سے دہشت گردوں کی باقیات، جرائم و دہشت گرد گٹھ جوڑ اور ملک میں بڑھتی ہوئی پر تشدد انتہا پسندی جڑ سے ختم ہو جائے گی،اس آپریشن کی مخالفت کرنے والے افراد ملک وقوم کے ددوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ پاک فوج ہی پاکستان کی ریڈ لائن،ملکی سلامتی، یکجہتی،ترقی وخوشحالی،دفاع اورتحفظ کی ضامن ہے،نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کیلئے راہ ہموار کر تا ہے،چند مفاد پرست عناصرنے اپنے مفادات کے حصول کیلئے نوجوان نسل کا برین واش کرکے انہیں افواج پاکستان کے خلاف کھڑاکرکے پاکستان کے دشمنوں کا منصوبہ کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، قوم کا افواج پاکستان پر غیر متزلزل اعتمادہے یہ مضبوط رشتہ مشکل حالات میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی قوت بن کر حوصلوں اور جذبوں کو بڑھانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے مجھے پختہ یقین ہے کہ کوئی منفی قوت، اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو نہ کبھی کمزور کر سکی، نہ ہی آئندہ کر سکے گی۔








