چوہدری جعفر حسین ہاؤس خشک روٹی اور اچار کی کہانی
تحریر علی امجد چوہدری

اس تصویر میں میرے ساتھ موجود یہ شخصیت ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر ہیں یہ ڈی ایس پی اسپشل برانچ اور ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ بھی رہ چکے ہیں اتنا سادہ ڈی ایس پی میں نے زندگی میں نہیں دیکھا یہ میرے گھر چوہدری جعفر حسین تشریف لائے میں ان کے لیئے پرتکلف اہتمام کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے منع کر دیا کہ وہ صرف سادہ روٹی دال یا اچار کے ساتھ تناول کریں گے خیر اپنی بساط کے مطابق میں نے انتظام کیا بھی مگر میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب مرغن کھانوں کی موجودگی کے باوجود انہوں نے خشک روٹی اور دال /اچار کا ہی انتخاب کیا
یہ محفل ختم ہوگئی مگر میرے دماغ میں تجسس کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر چھوڑ گئی میرا خیال تھا کہ چوہدری اشرف گجر نے دانستہ میرے اہتمام کو نظر انداز کیا ہے خیر کچھ روز بعد ان کی رہائش گاہ کے نزدیک اتفاقاً میرا گزر ہوا اور گارڈز سے شناسائی کی وجہ سے میں ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوا تو ایک اور حیران کن منظر میرا منتظر تھا کہ ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر ایک سادہ سی چارپائی پر جولائی کے مہینے میں پسینے میں نیم شرابور وہی دال اورخشک روٹی تناول کرنے میں مصروف تھے یہ ایسے ڈی ایس پی رہے ہیں جن کے بارے میں شاید ایک بھی complain سامنے نہیں آئی کہ کسی سے ایک روپیہ بھی رشوت کی مد میں لیا ہو
آج جب اچانک ان کی ایک تصویر نظروں سے گزری کو لگا کہ ان پر آج نہ لکھنا اپنے قلم۔سے بھی بڑی ناانصافی ہوگی

علی امجد چوہدری