گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کی زیرنگرانی سپروائزر انکروچمنٹ عمران الحق کی میونسل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی عملہ کے ہمراہ چول گڑھ موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی،
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب” کا سفر کامیابی سے جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کی زیر نگرانی تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ موڑ چوک پر انکروچمنٹ سپروائزر عمران الحق، نے سجاد احمد صدیقی، ثمر عباس، منظورحسین جوری کی میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملے اور بھاری مشینری کے ساتھ چوک گڑھ موڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، دوکانوں کے آگے سے سامان اٹھوا دیا، اور ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل یے، دوکانداروں کی جانب سے بھی مکمل تعاون کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر تجاوزات کو ختم کر دیا گیا، اس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر، انکروچمنٹ سپروائزر عمران الحق، اور میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ کا شکریہ ادا کیا