ونجاری سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیورآدم خان حادثے کی وجہ سےجاں بحق۔جان لیوا حادثہ پاک پتن میں گاڑیاں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔

ونجاری(اللہ نوازخان)ونجاری سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیورآدم خان حادثے کی وجہ سےجاں بحق۔جان لیوا حادثہ پاک پتن میں گاڑیاں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کے نواحی علاقہ ونجاری سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور آدم خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئےہیں۔حادثہ پاک پتن میں پیش آیا،جہاں آدم خان کی گاڑی اور ایک دوسری گاڑی کا ٹکراؤ ہوا ۔حادثے کی خبر سنتےہی اہل خانہ اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم آدم خان محنت کش اور شریف النفس انسان تھے۔انہوں نے کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کیا۔اس افسوس ناک حادثے نے ان کے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ تین چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔باپ کا سایہ سرسے اٹھ جانا کسی بھی خاندان کے لیے بہت اندوہناک صدمہ ہوتاہے۔واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیور 24 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں۔وہ گاڑیوں پر ہی سوتے ہیں اور ان کا کھانا پینا ہوٹلوں پر ہوتا ہے۔تین،تین یا چار،چار مہینے ان کو چھٹی بھی نہیں ملتی۔افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی تنخواہ بھی زیادہ نہیں ہوتی۔ان کی زندگی بہت ہی سخت ہوتی ہے،اکثر اوقات بےآرامی کی وجہ سے دوران ڈرائیونگ،ڈرائیور سو بھی جاتے ہیں۔سونے کی وجہ سے جان لیوا حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔