بورےوالا. صحافت کی آزادی کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن ہے. صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ آصف علی
بورے والا (سٹارنیوز)یوم صحافت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور جمہوریت کی بقا کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان تمام صحافیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے حق اور سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں یا قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں.*
*صحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس مشن ہے سٹی پریس کلب اپنے ارکان اور تمام صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے موجودہ دور میں صحافیوں کو معاشی مشکلات اور حفاظتی خدشات کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے ریاست اور میڈیا مالکان کو مل کر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے*
*دیگر اراکین کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافت اور عوامی مفادات کی ترجمانی جاری رکھے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں*
*آصف علی*
*نمائندہ پی ٹی وی نیوز بورےوالا*
*نمائندہ نوائے وقت ملتان بورےوالا*
*ایگزیکٹو ایڈیٹر 44 نیوز بورےوالا*
*صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورےوالا*
*پرسنل وٹس اپ نمبر*
*0319-6990193*
*پرسنل موبائل نمبر*
*0300-6990193*












