مخدومہ کائنات،شہزادی رسولﷺ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کا یوم وصال آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
کبیروالا(نمائندہ خصوصی) مخدومہ کائنات،شہزادی رسولﷺ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کا یوم وصال آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق نبی کریم ﷺ کی سب سے چھوٹی شہزادی،خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم کی زوجہ محترمہ،حسنین کریمین کی والدہ ماجدہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓکا یوم وصال ملک بھر کی آج کبیروالا شہر اور گردونواح میں مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،دینی مدارس،مساجد اور گھروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا،جامعہ رضویہ شمس العلوم کبیروالا،جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا،جامعہ فیضان مدینہ کبیروالا میں علماء کرام منعقدہ تقریب میں حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
رپورٹ محمد ارشد سنگا












