معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالستارانصاری نیشنل پیس کونسل ضلع جھنگ کے صدر منتخب۔مبارکباد کے پیغامات۔

سلطان باہو۔۔سٹار نیوز۔معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالستارانصاری نیشنل پیس کونسل ضلع جھنگ کے صدر منتخب۔مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے گڑھ مہاراجہ تحصیل احمدپورسیال کی ایک متحرک سیاسی وسماجی شخصیت حافظ عبدالستارانصاری کو گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے ضلعی صدرکا نوٹیفیکیشن دیا گیا۔یہ نوٹیفیکیشن مرکزی چیئرمین چوھدری غلام مصطفی انصاری نے دیا،چیئرمین نے کہا حافظ عبدالستار ایک امن پسند شخص ہیں اور علاقے میں امن وامان کے قیام میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہیں۔درایں عبدالستار کے صدر کے انتخاب پر ،مولانا ممتازفاروقی،محمدزبیر میو،شیخ محمدطلحہ،رائے انصر صدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک،شیخ امتیازرحمانی، ملک عرفان حیدر،ابدال لیاقت،چوھدری عامر عبداللہ صدرانجمن تاجران،شیخ محمدعارف،ڈاکٹر مظہرشیخ ودیگرز نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک توقعات اور خواہشات کااظہار کیا ہے
۔

رپورٹ شیخ امتیازاحمدرحمانی