ادب القران ٹرسٹ رجسٹرڈ کی جانب سے فوارہ چوک ضلع جھنگ میں کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا دو ہزار سے زائد قران پاک ، اسلامی کتب اور احادیث مبارکہ فی سبیل اللہ تقسیم کی گئیں ۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنے دست مبارک سے خواتین و حضرات میں قرآن پاک تقسیم کر کے کیا
جھنگ ( نمائندہ خصوصی) ادب القران ٹرسٹ رجسٹرڈ کی جانب سے فوارہ چوک ضلع جھنگ میں کیمپ لگایا گیا جس میں تقریبا دو ہزار سے زائد قران پاک ، اسلامی کتب اور احادیث مبارکہ فی سبیل اللہ تقسیم کی گئیں ۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنے دست مبارک سے خواتین و حضرات میں قرآن پاک تقسیم کر کے کیا ۔ تقریب میں ضلعی صدر لیبر چوہدری تنویر احمد ، ض.لعی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار ، حاجی اشتیاق ، حاجی ظفر ، حاجی ملک ہاشم ، صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک امیر محمد خان مزاری ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر میٹ ایسوسی ایشن اکرم قریشی ، ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن طارق فاروق صابری ، سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، علی سفیان انصاری، سنی علماء کونسل کے صدر حافظ خالد محمود ، شیخ عبدالرشید ، ملک محمود ، چوہدری وحید اختر ، ملک ارشاد ، طارق محمود ایڈووکیٹ ، ملک اکرام ، غلام محی الدین شاہ ، محترمہ حناء سیال ، نور خان بلوچ ، آصف منور اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی واحد کتاب ہے جو مسلمانوں میں اتحاد پیدا کر سکتی ہے، ماہ رمضان المبارک میں لوگوں میں فی سبیل اللہ قرآن پاک تقسیم کرنا احسن عمل ہے ۔ چیئرمین و بانی تحریک ادب القرآن ٹرسٹ رجسٹرڈ عبدالمنان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک فی سبیل اللہ تقسیم کا مقصد لوگوں کو قران پاک سے جوڑنا ہے اور تلاوت کیلئے راغب کرنا ہے ۔ میرا زندگی میں ایک ہی مقصد ہے قران پاک سے وابسطہ رہنا اور قرآن پاک کی خدمت کرنا ۔ حکومت کو چاہیے کہ قومی سطح پر قران کمیٹی بنائی جائے تو قران پاک کے اوراق محفوظ کرے ۔












