آزاد ملک کے حصول کے لیے قرارداد پاکستان انتہائی اہمیت کی حامل تھی چودھری عابد حسین پرنسپل۔ اج ہمیں اور نسل نو کو شہداء کے ساتھ تجدیدعہدکرناہوگا۔ شیخ امتیاز رحمانی
گڑھ مہاراجہ۔(سٹارنیوز)آزاد ملک کے حصول کے لیے قرارداد پاکستان انتہائی اہمیت کی حامل تھی چودھری عابد حسین پرنسپل۔ اج ہمیں اور نسل نو کو شہداء کے ساتھ تجدیدعہدکرناہوگا۔ شیخ امتیاز رحمانی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑ ھ مہاراجا میں قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں طلبہ نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا ٹیبلوز پیش کیے گئے اور قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اس موقع پر پرنسپل چودھری عابد حسین ،شیخ امتیاز احمد رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے شب و روز کام کریں گے اور اس کے استحکام اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر













